
Jobs & News Updates 🏆🥇
June 13, 2025 at 01:03 PM
*گرمیاں اب ویسی نہیں رہی جیسے پہلے ہوا کرتی تھی ایک وقت تھا جب گرمی کی شدت محسوس ہی نہیں ہوتی تھی*
*آج سے 20 سال پیچھے جائیں تو گاؤں میں رہنے والوں کو پنکھے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی درختوں کی چھاؤں اور ہوا میں گرمی محسوس ہی نہیں ہوتی تھی شہری علاقوں میں بھی صرف پنکھے کافی رہتے تھے AC کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی*
*لیکن اب پاکستان میں جون جولائی میں درجہ حرارت بڑھتے بڑھتے 50 کو چھونے لگتا ہے جو کہ Death valley جیسے علاقوں کے برابر ہے گرمی اتنی سخت ہو گئی ہے کہ AC کے بغیر زندگی گزارنا گویا سزا ہے پنکھا تو دور ائیر کولر کے سامنے بیٹھ کر بھی پسینہ خشک نہیں ہوتا*
*اگر یہی حالات رہے تو اگلے چند سالوں میں پاکستان رہنا محال ہو جائے گا*
*ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو 2050 تک پاکستان کی معیشت کو 20 فیصد تک نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں ہیٹ ویوز، پانی کی قلت، زراعت کی تباہی، اور صحت کے مسائل شامل ہیں*
*صرف درخت لگانا کافی نہیں فاسل فیول پرانے وہیکلز، اور کوئلے کے پلانٹس کا خاتمہ، اور انڈسٹری کو زیرو کاربن ماڈل پر منتقل کرنا ناگزیر ہے* 🪀📢

👍
❤️
3