
Bissy_abdullah
May 25, 2025 at 09:38 AM
*مشکاۃ شریف پڑھنے کے زمانے میں روزانہ زیارت*
حضرت مولانا حکیم عبدالرشید محمود عرف ننومیاں ، نبیرۂ حضرت اقدس گنگوھی رحمۃ اللّٰه علیہ نے بیان فرمایا کہ :
جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل ضلع بلساڑ کے مہتمم حضرت مولانااحمد بزرگ صاحب رحمۃ اللّٰه علیہ دارالعلوم دیوبند سے فارغ ہونے کے بعد ایک مرتبہ دیوبند تشریف لائے، اس وقت جو گجراتی طلباء دارالعلوم میں مشکاۃ شریف پڑھتے تھے ان سے دریافت کیا کہ : تم لوگ مشکاۃ شریف حدیث کی کتاب پڑھ رہے ہو ؛ کتنی مرتبہ تم لوگوں نے جناب رسول اللّٰه ﷺ کی خواب میں زیارت کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا : ایک مرتبہ بھی نہیں۔ آپ نے فرمایا : تم لوگ کیا مشکاۃ پڑھتے ہو؟ میں نے جب مشکاۃ شریف شروع کی تھی ، اسی دن سے روزانہ خواب میں آپ ﷺ کی زیارت ہوتی تھی ۔ *اپنے اندر حدیث شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ عشق نبی پیدا کرو۔*
ایک موقعہ پر فرمایا کہ : یوں تو کئی مرتبہ رسول اللّٰه ﷺ کی زیارت ہوتی ، کبھی تو رات میں سونے کے بعد آٹھ آٹھ بار زیارت سے مشرف ہوتا۔
(نقوش بزرگاں : ٢٠٠/١۔ ٢٦٩)
❤️
👍
💚
6