
Punjab Jobs and Schemes
May 30, 2025 at 11:47 AM
لیہ سپورٹس سٹیڈیم میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کےلئے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز
ست بسم اللّٰہ
پنجاب دی رانی دھی جیوے۔۔۔۔ بہت ڈھیر سیانی دھی جیوے
"چانن بن کے چمکی اے۔۔۔۔۔سورج بن کے ابھری اے"
یونیورسٹی آف لیہ کی طالیہ زیست بھٹہ کا وزیراعلی مریم نواز شریف کو منظوم خراج تحسین
وزیراعلی مریم نواز شریف
نے خود لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کرکے باقاعدہ آغاز کردیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کا تقریب میں پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم
طلبہ نے خیر مقدمی نعرے لگائے اور پنڈال دیر تک پرجوش تالیوں سے گونجتا رہا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے طالبات کو گلے سے لگا لیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں کے ساتھ خود سیلفیاں بنائیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے ملاقات کی
وزیراعلی مریم نواز شریف کو روایتی شال پہنائی گئی
"پنجاب دی پگ ۔۔۔ پنجاب دی دھی رانی دے سنگ" طالبہ نے پنسل سکچ پر کیپشن لکھا
درجنوں طلبہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کوہاتھ سے بنے پپنسل سکیچ اور پورٹریٹ پیش کئے
وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف پیش کئے
سٹوڈنٹ میوزک سوسائٹی لیہ اور ڈی جی خان کے طلبہ نے ملی نغمہ "اے میرے نوجواں، تم ہی بنیان مرصوص بن کر رہو" پیش کیا
، وزیراعلی مریم نواز شریف نے شاباش دی اور طالبات کو گلے لگا لیا ، تصویر بھی بنوائی
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کے کہنے پر نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی متاثر کن ویڈیو پیش کی گئی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لیہ امیرا بیدار کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی
ڈیرہ غازی خان ۔ مظفرگڑھ ، لیہ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں 1,645 لیپ ٹاپس تقسیم
586 لیپ ٹاپ ڈی جی خان ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز، 199 میڈیکل کالج اور 860 لیپ ٹاپ کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے
ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کے1,696 طلبہ کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے دئیے گئے
ڈی جی خان ڈویژن کی 414 سکالرشپس سرکاری جامعات، 62 سکالرشپس میڈیکل کالج اور 1,220 سکالرشپس کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے