Educational & Jobs News 📚
Educational & Jobs News 📚
June 11, 2025 at 06:04 AM
*جادوئی پانی* تھوڑی دیر پہلے مارٹ سے پانی کی بوتل لی، Evian برانڈ کا چونکہ پہلے سے علم نہیں تھا تو سوچا یہ ٹرائی کرتا ہوں، دوسرے برانڈز کی نسبت پیکجنگ بہتر لگ رہی تھی کاؤنٹر پر چونکہ دو لوگ پہلے سے بل ادا کر رہے تھے تو میں نے یہ طلسماتی پانی کی بوتل کھول کر تھوڑا پانی پی لیا، بعد ازاں جب بل ادا کرنے کی باری آئی تو معلوم ہوا کہ یہ جادوئی پانی کی محظ 330 ایم ایل کی بوتل 390 روپے کی ہے 😒 یعنی اس حساب سے دیکھیں تو ڈیڑھ لیٹر پانی قریب 1800 سو کا بنے گا، دیوا رے دیوا 🥴 قیمت سن کر بوتل کو ٹٹولا تو کہیں جا کر اس جادوئی پانی کے خصائص معلوم ہوئے کہ یہ کوئی عام پانی نہیں بلکہ فرانس کے پہاڑی آبشار سے حاصل کی گیا قدرتی معدنی اور حلال پانی ہے 😬 بقیہ پانی کو چسکی لے لے کر پیا تاہم ہزار کوشش کے باوجود کوئی فرق محسوس نہیں ہوا نا ہی کہیں سے امبانی والی فیلنگ آئی بہرحال مفاد عامہ میں پوسٹ لکھ دی ہے تا کہ سند رہے اور کوئی بیچارہ انجانے میں چونا نا لگوا بیٹھے، باقی جس کا فرانس کے پہاڑی آبشار کا پانی پینے کا دل کرے وہی Evian استعمال کرے > Copied
Image from Educational & Jobs News 📚: *جادوئی پانی* تھوڑی دیر پہلے مارٹ سے پانی کی بوتل لی، Evian برانڈ کا چ...
😂 👍 😮 ❤️ 🙏 😢 🍌 😭 🤣 🤦‍♀ 279

Comments