
Educational & Jobs News 📚
June 12, 2025 at 09:05 AM
بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک نوجوان *محمد عظیم* کے ساتھ انوکھا فراڈ کیا گیا، جہاں اس کی شادی *دلّہن منتشہ* کے بجائے *اس کی 45 سالہ بیوہ ماں طاہرہ* سے کروا دی گئی۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ نکاح کے دوران مولوی نے دلہن کا نام "طاہرہ" پکارا، لیکن دولہے نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو۔ نکاح کے بعد جب چہرہ بے نقاب ہوا تو حقیقت سامنے آئی کہ نکاح ساس سے ہو چکا ہے۔
عظیم نے الزام لگایا کہ شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا، اور جب اس نے احتجاج کیا تو اسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی گئی۔ بعد میں اس نے پولیس کو شکایت دی، لیکن معاملہ فریقین کے درمیان طے پا گیا اور شکایت واپس لے لی گئی۔
یہ واقعہ 31 مارچ 2025 کو بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا تھا، اور یہ خبر 20 اپریل 2025 کو مختلف میڈیا اداروں نے شائع کی۔
😂
😮
😢
👍
❤️
🤣
🙏
🤬
✅
❤
226