
Safeena Iqbal: Official
June 13, 2025 at 05:20 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کچھ سوالات جو اکثر ساتھیوں نے پوچھے
"آپ نے گرافک کہاں سے سیکھی ؟"
"آپ کیا کرتی ہیں؟ تعلیم کیا ہے؟"
"لکھنے کا آغاز کب سے ہوا؟"
"آپ کی عمر؟"
اور… "اگر ہم رابطہ کرنا چاہیں تو کیسے کریں؟"
تو سوچا… کیوں نہ ان سب سوالوں کے جواب ایک ہی بار میں دے دوں ۔
میں ایک قرآن کی طالبہ ہوں الحمدللہ ، جو دل کی ویرانیوں کو اللہ کی کتاب کے نور سے آباد کرنا سیکھ رہی ہے ، اور ساتھ ہی بی ایس کی تعلیم بھی جاری ہے دنیا اور دین کا توازن بنانے کی کوشش ہے۔ کیونکہ ہم صرف دنیا کے لیے نہیں، بلکہ آخرت کے سفر پر روانہ مسافر ہیں ، عاقبت کے راہی ....
عمر کا سوال؟
وہ تو آپ خود ہی اندازہ لگا لیں اب ۔😀
لکھنے کا سفر 2021 میں شروع ہوا، الفاظ میرے لیے محض لکھنے کا سبب نہیں،
یہ میرے احساسات کی قبا بن گئے لیکن ابھی کچھ ٹھہراؤ سا آگیا قلم میں ، شاید تخیل روٹھ گیا ...
اسی دوران گرافک ڈیزائننگ سے بھی لگاؤ ہوگیا نہ کوئی کورس، نہ کوئی انسٹیٹیوٹ، نہ کوئی استاد…
سب کچھ self learning کے ذریعے سیکھا ، یہاں میں اپنی استاد خود ہی رہی ہوں ۔😅
اسی لیے جب کوئی کہتا ہے:
"یوٹیوب کا لنک دے دیں جہاں سے سیکھا"
تو دل مسکرا کر کہتا ہے:
"یہ وہ چیز نہیں جو صرف سیکھ لی جائے… یہ وہ فن ہے جو دل سے نکلا اور شعور سے نکھرا۔"
آپ کو یہ اسٹائل، یہ انداز شاید کسی کورس میں نہ ملے،
کیونکہ یہ میرے لفظوں کی طرح، میرے انداز کی پہچان ہے ۔
محبت، دینی فکر، اور ذاتی مزاج کا حسین امتزاج۔
اور اگر آپ رابطہ کرنا چاہیں تو میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ موجود ہے، جس کا لنک چینل کے بائیو میں دیا گیا ہے۔
آپ وہاں پیغام بھیج سکتی ہیں میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ ہر ساتھی کے لیے وقت نکالوں ۔
آخر میں…
آپ سب میری دعا کا حصہ ہیں، میں چاہتی ہوں کہ ہماری یہ دینی رفاقت، خلوص پر مبنی ہو، دعاؤں سے بھری ہو، اور اللہ کی رضا کے راستے پر قائم ہو۔
یونہی دُعاؤں میں یاد رکھیئے گا کیونکہ آپ کی دعائیں، میری ہمت ہیں ۔
اور دعا سے بڑھ کر کوئی خوبصورت ربط نہیں اس دنیا میں! 🤍
آپکی ساتھی
سفینہ اقبال
❤️
🫀
♥
👍
🤍
💖
🤲
✨
🎀
💎
208