𝑷𝒕𝒊 𝑶𝒇𝒇𝒊𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑪𝒉𝒂𝒏𝒏𝒆𝒍✅𝑭𝒐𝒍𝒍𝒐𝒘👈
𝑷𝒕𝒊 𝑶𝒇𝒇𝒊𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑪𝒉𝒂𝒏𝒏𝒆𝒍✅𝑭𝒐𝒍𝒍𝒐𝒘👈
June 13, 2025 at 12:52 PM
🟥 *`اظہار مذمت`*🟥 *پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ نہ صرف ایران پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم شدہ بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔* *یہ حملہ اسرائیلی کے وحشیانہ اور نسل کش جنگی مشینری کے ذریعے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان عزائم نے پورے مشرق وسطیٰ کے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے جو ایک بے قابو تصادم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔* *پاکستان تحریک انصاف اقوام کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر کاربند ہے۔ متعدد مواقع پر، پی ٹی آئی کے سرپرست اعلیٰ عمران خان نے اس اصولی پالیسی کو دہرایا ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم اور بربریت کی مخالفت کی ہے۔ ایران پر یہ اسرائیلی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف جارحیت ہے جس کا امت کی پوری طاقت سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔* *اس آزمائش کی گھڑی میں، پی ٹی آئی ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔* *یہ اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں مزید ملوث ہونے سے روکے۔ اسرائیلی ریاست دنیا بھر میں امن کے امکانات کے لیے ایک زندہ خطرہ بن چکی ہے۔* *منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ* ~*🇺ηkη◌ฟη 🇵ʈ𝐢 ⚔️⃝🇧🇫*~

Comments