Students Nexus By SMY
Students Nexus By SMY
June 11, 2025 at 05:52 AM
اگر آپ HEC کا HAT یا USAT ٹیسٹ دیتے ہیں تو آپ HEC کے collaboration سے آنے والے سکالرشپس پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ اب سوال آتا ہے کہ کون کون سے ایسے prominent سکالرشپس ہیں۔ تو چلئے میں مطلب مدثر چوہدری آپ کو بتاتا ہوں۔ سب سے پہلا سکالرشپ ہے Stipendium Hungaricum سکالرشپ جو کہ ہنگری گورنمنٹ کی جانب سے آفر کیا جاتا ہے۔ یہ سکالرشپ ایک فلی فنڈڈ سکالرشپ ہے بیچلر، ماسٹر اور PhD کے لئے۔ آپ اس میں ڈائریکٹ مطلب HEC کے بغیر اپلائی نہیں کر سکتے۔ تو اس کا مطلب ہے آپ کے پاس HAT ماسٹر اور PhD کے لیے اور USAT بیچلر کے لیے ہونا چاہیے۔ دوسرا سکالرشپ ہے CSC سکالرشپ جس کو چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ بھی کہتے ہیں۔اس میں آپ بیچلر، ماسٹر اور PhD کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ویسے تو اس سکالرشپ میں اپلائی کے تین طریقہ کار ہیں ، ایک ڈائریکٹ دوسرا ایمبیسی اور تیسرا HEC لیکن پاکستانیوں کے لیے صرف دو طریقے ہیں HEC اور ڈائریکٹ یونیورسٹی۔ تیسرا سکالرشپ ہے UK کا Common wealth سکالرشپ جو کہ آفر کیا جاتا ہے ماسٹر اور PhD کے لئے۔ چوتھا موروکو گورنمنٹ سکالرشپ اس کے علاوہ بھی سکالرشپس ہیں ان پر بات کسی اور دن بات ہو گی۔ اور HAT ، USAT ٹیسٹ سال میں 4 دفعہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کی تیاری کریں اور HAT دو سال کے لیے Valid ہوتا ہے جب کہ USAT ایک سال کے لئے۔ Work Hard/Smart- There is no Shortcut BEST OF LUCK تحریر: مدثر چوہدری پی ایچ ڈی سکالر 💫 Copied Follow the Students Nexus By SMY channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va7jYxPFi8xbwFEV8A3H
❤️ 👍 4

Comments