TrendSters
TrendSters
June 13, 2025 at 03:46 PM
TrendSters News 📡 *ایران پر اسرائیلی حملے کا ایک پہلو یہ بھی ہے.* کسی مسلمان ملک کے لیے ایٹمی قوت بننا آسان نہیں. مگر پاکستان ایٹمی قوت بن گیا. دھمکیاں اور سازشیں ہمارے دامن سے بھی لپٹی ہوں گی. کم ازکم چار مواقع پر ہماری صلاحیت پربھی حملے کا پلان کیا گیا مگر اللہ کے کرم سے ہم مستعد اور تیار نکلے. اب سوچیے اس سفر کے ہیروز کون کون ہیں؟ گمنام ہیروز کی یہ فہرست خاصی طویل ہو سکتی ہے. ہو سکتا ہے حقیقی ہیروز کو ہم کبھی جان ہی نہ پائیں. آگ کا دریا تھا اور ڈوب کے جانا تھا. کون جانے کتنے ہی تیراک تھے جو اپنے لہو سے شعلوں کو سیراب کر کے پار اترے. پر جتنے بھی تھے ہیرو تھے۔۔۔۔ *حقیقت یہی ہے کہ پاکستان* اللّٰہ عزوجل کے رازوں میں سے ایک راز تھا جو چمکا تھا چمک رہا ہے اور ان شاء اللہ چمکتا رہے گا۔۔۔
❤️ 👍 🤲 🇵🇰 🌹 💚 🫀 ♥️ 178

Comments