Employmentor - Awais
June 14, 2025 at 02:18 AM
🚨 𝗙𝗿𝗮𝘂𝗱, 𝗦𝗰𝗮𝗺 𝗔𝗹𝗲𝗿𝘁 🚨 انتہائی اہم اطلاع خبردار ہوشیار TIENS , TIANSHI , Wellness, Packing Company , Health Industry, WBS , WES , Nutritional Department , import export , Medicine ... یہ نام یاد رکھیں سب فراڈ ہے اور بہت بڑی مافیا ہے آپ کو آفس میں کام کرنے کے لئے بلایا جائے گا سب سے پہلے کھانے رہائش کے نام پر 6 ہزار لیا جائے گا دو تین دن آپ کو کلاس میں بیٹھا کر گاڑیاں گھر اور بینک چیک دیکھا کر آپ کو سہانے خواب دیکھائے جائیں گے کہ آپ بھی ایک دو سال میں چاند پر پہنچ جائیں گے پھر ممبرشپ کے بہانے آپ سے 85 ہزار یا تین چار لاکھ تک مانگیں جائیں گے اور آپ کو گھر بھی نہیں بتانے دیا جائے گا اصلی کاغذات اپنے پاس رکھ کر آپ کو کسی سے بھی پیسے منگوانے اور موبائل تک بیچنے پر مجبور کیا جائے گا اور آپ مقروض تک ہو جائیں گے۔ پیسے دینے کے بعد آپ مکمل پھنس جائیں گے اس کے بعد آپ سے یہی کام کرایا جائے گا جو آپ کے ساتھ کیا گیا ہوگا آپ کو بھی ایسے ہی دوستوں اور باقی لوگوں کو پاگل بنانا ہوگا جس طرح آپ کو پاگل بنایا گیا ہوگا اور انھی لوگوں کے پیسوں سے آپ کو کمیشن دیا جائے گا۔ یہاں پر 99 فیصد جھوٹی نوکری کی پوسٹ ہوتی ہیں صرف سادہ لوگوں کو لوٹنے کیلئے لہذا اس سے بچیں اور یہ جاب والے تمام گروپس بھی یہی فراڈی لوگوں نے بنائے ہیں آپ سب بھائیوں سے گزارش ہے کہ ایسی تمام پوسٹ اور گروپ کو Scam , Fraud رپورٹ کریں۔ یہ چند حرامخور ہیں جن کو نہ کسی غریب ، بیوہ یا معذور کی پرواہ ہے، اللّٰہ رسول کا نام استعمال کرکے بس لوٹتے جا رہے ہیں۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ گروپس میں شیئر کریں تاکہ مختلف شہروں سے کام کی تلاش میں آنے والے اس فراڈ سے بچ سکیں۔ ان کا 1ایک اڈہ BWN Stockist ( میٹرو اسٹیشن ٹھوکر نیاز بیگ - لاہور ) کے قریب ہے۔۔ اور اسلام آباد میں کھنہ پل لھتراڑ روڈ پر ھے. مین روڈ اوکاڑا, ساہیوال اور پنڈی بائی پاس گجرانوالہ. آپ سب لوگ بھی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ آگے share کرے۔تاکہ لوگ اس فراڈ سے بچ سکے۔شکریہ https://whatsapp.com/channel/0029VaS2cr9IN9inrBXwl33J
👍 😢 ❤️ 🙏 26

Comments