
Kashmir Media Service (KMS)
June 12, 2025 at 01:46 PM
آج کیا اہم ترین خبریں(کشمیر میڈیا سروس)
*12 جون 2025*
دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے 7 جولائی 2023 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔شبیر احمد شاہ کے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے“ نے 2017میں درج کیا تھا۔ شبیر احمد شاہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
قابض انتظامیہ نے بانہال اور ہندواڑہ کے علاقوں میں تین کشمیریوں کی باغات کی اراضی اور کئی دکانیں ضبط کر لی ہیں جو کشمیریوں کو انکے ہی وطن میں اجنبی بنانے اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیریوںکو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پلوامہ اور گاندربل اضلاع میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ پلوامہ قصبے کے مکینوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے خلاف احتجاج کیا جبکہ گاندربل میں لوگ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے غلط استعمال پر سڑکوںپر نکل آئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت فوجی جارحیت اور جابرانہ قوانین کے ذریعے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہرگز دبایانہیں جا سکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ آزادی کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔
کانگریس کے سینئر رہنما اورریاست چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھو پیش بگھیل نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دنیا نے پہلگام واقعے کی مذمت توکی لیکن کوئی بھی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔
بھارتی تعلیمی اداروں میں اقلیتی برادریوں، دلت اور دیگر پسماندہ طبقوں کے طلباءکی حالت انتہائی قابل رحم ہے ۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اقلیتی طلباءکی حالت زار کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 2سو سے زائد مسافر سوار تھے۔
۔