Eduvision Career Counselling
Eduvision Career Counselling
June 1, 2025 at 07:18 AM
یونیورسٹی آف ایریڈ ایگریکلچر راولپنڈی میں داخلے کا اعلان ہو چکا ہے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جون ہے جبکہ داخلہ ٹیسٹ 22 جون کو ہوگا۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف زرعی تعلیم کے حوالے سے اس علاقے میں منفرد مقام رکھتی ہے بلکہ زرعی انجینئرنگ کے لیے بھی اس ریجن کی واحد جامعہ ہے، جو اسے اس شعبے کے خواہشمند طلباء کے لیے اولین انتخاب بناتی ہے۔ صرف زرعی تعلیم ہی نہیں، بلکہ بائیو اور کیمسٹری سے متعلقہ تعلیمی شعبہ جات کے لیے بھی یہ ادارہ ایک معیاری اور موزوں آپشن ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کا انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی خاص شہرت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طلباء کو بھی اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے۔ مختلف شعبہ جات کی میرٹ رینج: • بائیو (ڈی وی ایم، بایوٹیکنالوجی، زوالوجی، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، بایو کیمسٹری، مائیکرو بایولوجی): میرٹ کی رینج: 90.27 فیصد سے 63.42 فیصد تک سب سے بلند میرٹ والے پروگرام میں ڈی وی ایم (صبح) شامل ہے جس کا آخری میرٹ 90.27 فیصد رہا۔ • انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرامز (بی ایس کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ): میرٹ کی رینج: 83.5 فیصد سے 74.36 فیصد تک • زراعت اور خوراک سے متعلق علوم (بی ایس سی آنرز ایگریکلچر، ہیومن نیوٹریشن، فوڈ سائنس): میرٹ کی رینج: 75.61 فیصد سے 50.45 فیصد تک جدید لیبارٹریوں اور تحقیقاتی مواقع کے ساتھ یہ پروگرام زراعت سے وابستہ طلباء کے لیے بہترین ہیں۔ • سماجی علوم اور کاروبار (سوشیالوجی، اکنامکس، بی بی اے، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، انتھروپالوجی): میرٹ کی رینج: 71.09 فیصد سے 45.29 فیصد تک • تعلیمی شعبہ جات (بی ایڈ آنرز): میرٹ کی رینج: 51.75 فیصد سے 45.45 فیصد تک مکمل میرٹ فہرست اور پروگرامز کی تفصیل کے لیے درج ذیل صفحہ ملاحظہ کریں https://www.eduvision.edu.pk/edu_news/uaar-merit-list-2024-news-4122 فیس کی حد 23,000 سے 50,000 روپے فی سمسٹر ہے، جو پروگرام کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔ تمام پروگرامز کی فیس یہاں دستیاب ہے https://www.eduvision.edu.pk/pir-mahar-ali-shah-arid-agriculture-university-uaar-rawalpindi-ins-34
Image from Eduvision Career Counselling: یونیورسٹی آف ایریڈ ایگریکلچر راولپنڈی  میں داخلے کا اعلان ہو چکا ہے۔ د...
👍 ❤️ 4

Comments