
Eduvision Career Counselling
June 1, 2025 at 07:18 AM
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلے جاری ہیں۔ خواہش مند طلبا30 جولائی 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ یونیورسٹی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے اور متعدد بین الاقوامی رینکنگز میں شامل ہے۔ QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں IIUI دنیا کی 1001–1200 بینڈ کی جامعات میں شامل ہے، جبکہ ایشیا کی ٹاپ 350 اور جنوبی ایشیا کی ٹاپ 151 یونیورسٹیوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ اسلامی علوم اور دینیات میں یہ دنیا کی سرفہرست 5 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، اور ریاضی و طبیعیات جیسے مضامین میں بھی اس کی عالمی درجہ بندی موجود ہے۔
صرف اسلامک سٹڈیز ہی نہیں بلک بزنس، اکنامکس، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، اور فزیکل سائنسز کے سٹوڈنٹس کے لیے بھی یہ یونیورسٹی ایک بہترین چوائس ہے۔
IIUI کی چند نمایاں خصوصیات میں اس کے مختلف سینٹرز آف ایکسیلنس شامل ہیں ان میں "سینٹر فار ایڈوانسڈ الیکٹرانکس اینڈ فوٹوونکس"، "انسٹیٹیوٹ آف انوویشن، پراسپیرٹی اینڈ انٹرپرینیورشپ"، "سینٹر فار سسٹینیبل سوسائٹیز"، اور "سینٹر فار اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس" شامل ہیں۔
یہ یونیورسٹی ایک بین الاقوامی علمی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے جہاں دنیا کے 40 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زیادہ غیر ملکی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی ایک اعلیٰ معیار کی اسلامی اور جدید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے سنہری موقع ہے
تمام پروگرامز کی لسٹ اور فیس سٹرکچر اس پیج پر موجودہے
https://www.eduvision.edu.pk/international-islamic-university-iiu-islamabad-ins-15

👍
❤️
7