
Eduvision Career Counselling
June 1, 2025 at 09:14 AM
کامسیٹس — پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کا علمبردار ادارہ!
اگر آپ کمپیوٹر سائنس یا آئی ٹی کے میدان میں مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو کامسیٹس یونیورسٹی کو نظر انداز مت کریں۔ اسے بجا طور پر "آئی آئی ٹی آف پاکستان" کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس میں پاکستان کی نمبر وَن رینکڈ یونیورسٹی ہے۔ پنجاب بھر میں اس کے کیمپسز موجود ہیں، جیسے اسلام آباد، لاہور، ساہیوال، وہاڑی، اٹک، اور بہت سے دیگر — یعنی آپ کے قریب ہی اعلیٰ تعلیم کا مرکز موجود ہے۔
کامسیٹس ایک خاموش تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہے — جہاں ہزاروں طلبہ کو سکالرشپس، مفت تعلیم ورکرز کے بچوں کے لیے، اور تمام بڑی حکومتی و نجی سکالرشپ اسکیمز تک رسائی دی جا رہی ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری سے مضبوط روابط اور جدید لیبز کے ساتھ کامسیٹس سے فارغ التحصیل طلبہ عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
🎯 کامسیٹس کا داخلہ ٹیسٹ (این ٹی ایس) دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں آسان ہوتا ہے۔ اچھا سکور کریں اور داخلے کا موقع پائیں۔ اگر اس بار داخلہ نہ ہو، تو اسپرنگ سیشن میں ضرور اپلائی کریں — اس وقت میرٹ کچھ کم ہوتا ہے، اور این ٹی ایس بار بار دے کر اپنا سکور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
📅 درخواست کی آخری تاریخیں:
• اسلام آباد: 9 جولائی 2025
• لاہور: 17 جولائی 2025
• ایبٹ آباد و اٹک: 4 اگست 2025
• وہاڑی و ساہیوال: 11 اگست 2025
• ساہیوال (دوسرا شیڈول): 15 اگست 2025
اگر آپ کامیابی، سہولت، اور معیار چاہتے ہیں — تو کامسیٹس کو اپنا پہلا انتخاب بنائیں۔ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں!
اسلام آباد کیمپس کی لاسٹ میرٹ لسٹ یہاں دستیاب ہے:
https://www.eduvision.edu.pk/edu_news/comsats-islamabad-merit-list-2024-news-3311
لاہور کیمپس کی میرٹ لسٹ:
https://www.eduvision.edu.pk/edu_news/comsats-lahore-merit-list-2024-news-3312
اپلائی کرنے سے پہلے لاسٹ میرٹ ضرور چیک کریں۔
کامسیٹس کے کس کیمپس اور کس پروگرام میں آپ کا داخلہ ممکن ہو سکتا ہے، یہ چیک کرنے کے لیے میرٹ کیلکولیٹر میں اپنے ایف ایس سی اور این ٹی ایس کے مارکس انٹر کریں اور جانیں کہ کن پروگرامز میں آپ کا داخلہ ہوسکتا ہے:
https://www.eduvision.edu.pk/merit/comsats-ciit-last-merit-calculator-list.php
تمام پروگرامز کا فیس سٹرکچر یہاں موجود ہے:
https://www.eduvision.edu.pk/comsats-university-comsats-islamabad-ins-9

👍
❤️
😂
❌
❤
🤪
🧡
13