Eduvision Career Counselling
Eduvision Career Counselling
June 2, 2025 at 07:30 AM
*جی ہاں! ڈگری واقعی فضول ہے… لیکن کب؟* جی ہاں، ڈگری فضول ہے! لیکن صرف اُن لوگوں کے لیے جو چار سال صرف یونیورسٹی کی زندگی انجوائے کرنے، کلاس کے بعد سونے، انسٹاگرام چلانے، کرکٹ کھیلنے یا دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے میں گزار دیتے ہیں۔ ڈگری اُن کے لیے بھی بیکار ہے جنہوں نے داخلہ لیتے وقت سوچا تک نہیں کہ وہ کس فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں، اور بس یونیورسٹی کے فارم میں تمام پروگرامز کو 1،2،3،4 میں ترتیب دے دی، کہ جہاں داخلہ ملے گا وہی کر لیں گے۔ سوچیں، جہاں آپ ریسٹورنٹ میں کھانے کا آرڈر دینے سے پہلے دس منٹ سوچتے ہیں، وہاں اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ — یعنی کیریئر — اتنی لاپرواہی سے کر رہے ہیں؟ ایسی ڈگری، جس میں نہ شوق ہو، نہ دلچسپی، اور نہ سمجھ، اس کا پہلا سمیسٹر ہی آپ کے لیے بوریت سے بھرپور ہوگا۔ استاد کی باتیں سر کے اوپر سے گزریں گی، جی پی اے نیچے جائے گا، اور دل صرف انسٹاگرام، گلی کرکٹ یا پارٹیوں میں ہی لگے گا۔ آخر میں نہ ڈگری کام آئے گی، نہ اسکل، نہ ہی کوئی اعتماد بچے گا۔ تو آخر کامیاب کون ہوگا؟ وہی جو اپنی صلاحیت، دلچسپی، رجحان، اور aptitude کے مطابق فیلڈ کا انتخاب کرے گا۔ جو داخلہ فارم محض "جہاں ملے کر لیں گے" کی بنیاد پر نہیں، بلکہ سوچ سمجھ کر بھرتا ہے۔ جو کیریئر کاؤنسلنگ لیتا ہے، ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ دیتا ہے، اور اپنے نمبر اور شوق کے مطابق ٹاپ یونیورسٹیز میں اپلائی کرتا ہے۔ ایسا طالبعلم جب کسی فیلڈ میں آتا ہے، تو اس میں شوق سے پڑھتا ہے، دلچسپی سے پروجیکٹس کرتا ہے، اور دل سے سیکھتا ہے۔ اُس کے اندر خود اعتمادی، پریزنٹیشن اسکلز، کمیونیکیشن، اور لیڈر شپ آتی ہے — یہی چیز ہے جو ایک عام ڈگری کو ایک طاقتور ہتھیار بنا دیتی ہے۔ اب ذرا ایک مثال پر غور کریں: ایک کار مکینک کے پاس دو لڑکے آتے ہیں سیکھنے، دونوں کو ایک ہی اسکل سکھائی جاتی ہے، مگر ایک پڑھا لکھا ہے، بات کرنا جانتا ہے، خود کو پریزنٹ کرنا جانتا ہے، اور گاڑی کے سسٹم کو سائنسی طور پر سمجھتا ہے۔ دوسرا ان پڑھ ہے، نہ بات کرنا جانتا ہے، نہ تعلقات بنانا، نہ ہی اعتماد سے کھڑا ہو سکتا ہے۔ اب سوچیں، اگر دونوں دل لگا کر سیکھیں، تو زندگی میں آگے کون بڑھے گا؟ یقیناً پہلا لڑکا، جو مکینک کی دکان سے کار شو روم تک جا سکتا ہے، کیونکہ اُس کے پاس وہ نرمی، سلیقہ، علم، اور وژن ہے جو اسے اگلی سطح پر لے جائے گا۔ یہی ہے ڈگری کی طاقت! ڈگری آپ کے اسکلز کو ملٹی پلائی کرتی ہے، آپ کے مواقع بڑھاتی ہے، اور آپ کی ترقی کے امکانات کو کئی گنا کر دیتی ہے۔ اس لیے اگر آپ صرف چار سال گزارنے، انٹرٹینمنٹ کرنے اور وقت ضائع کرنے جا رہے ہیں، تو جی ہاں — آپ کے لیے ڈگری واقعی فضول ہے! لیکن اگر آپ اپنا شوق، صلاحیت، اور رجحان پہچان کر، سوچ سمجھ کر فیلڈ اور یونیورسٹی کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہی ڈگری آپ کے لیے کامیابی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اپنے آپ کو پہچانیے، کیریئر کاؤنسلنگ لیجیے، اور صحیح فیلڈ کی طرف قدم بڑھائیے۔ اگر آپ کو رہنمائی کی ضرورت ہو تو ابھی کال یا میسج کریں: 0333-5766716 — کیونکہ ڈگری بیکار تب ہوتی ہے، جب وہ آپ کے دل کی نہ ہو! #eduvisioncareercounselling https://whatsapp.com/channel/0029VaMTghX9RZAXMFIPRb0I
❤️ 👍 😢 👣 🖐 🙏 🧡 34

Comments