Eduvision Career Counselling
Eduvision Career Counselling
June 3, 2025 at 04:13 PM
اگر آپ واقعی اپنی زندگی میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور کسی پروفیشنل فیلڈ میں قدم رکھنا چاہتے ہیں تو نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) کا سمر کیمپ آپ کے لیے ایک زبردست موقع ہے۔ پاکستان کا سب سے بہترین آرٹس کالج، جہاں کی فیکلٹی نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر مانی جاتی ہے، اب آپ کو دو ہفتے کے شارٹ کورسز آفر کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے ہم میں سے اکثر لوگ انفلوئنسرز کے مہنگے، کم معیار والے کورسز کو تو اہمیت دیتے ہیں لیکن ایسے ادارے کے پروگرامز کو نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ ان کی مارکیٹنگ ویسی نہیں ہوتی۔ حالانکہ یہاں آپ کو سیکھنے کا اصلی ماحول، پریکٹیکل ایکسپوژر، اور کریئیٹو فیلڈز میں حقیقی رہنمائی ملتی ہے۔ ڈرائنگ، پینٹنگ، گرافک ڈیزائن، فیشن السٹریشن، فلم میکنگ، کیلیگرافی، فوٹوگرافی، اینی میشن، گیم ڈیزائن اور میوزک جیسے کورسز شامل ہیں جو آپ کو نہ صرف اس فیلڈ میں مہارت دیں گے بلکہ آپ کو فری لانسنگ یا کریئر کے لیے بھی تیار کریں گے۔ سمر کی چھٹیاں صرف آرام کرنے کے لیے نہیں ہوتیں، یہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا وقت ہوتا ہے۔ اس موقع کو ضائع نہ کریں، 17 جون 2025 سے پہلے رجسٹریشن کروائیں اور اپنی کریئیٹو جرنی کا آغاز کریں۔ #eduvisioncareercounselling
Image from Eduvision Career Counselling: اگر آپ واقعی اپنی زندگی میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، ہنر حاصل کرنا چاہتے ...
❤️ 👍 11

Comments