
Eduvision Career Counselling
June 4, 2025 at 08:34 AM
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے فال 2025-2026 کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جون 2025 ہے۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف فیصل آباد کی بہترین سرکاری یونیورسٹیوں میں شامل ہے بلکہ اسے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی کے مطابق پنجاب میں پہلی اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل ہے، جب کہ عالمی درجہ بندی میں اسے 601–800 اور ایشیائی درجہ بندی میں 201–250 کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں فیس بھی انتہائی مناسب ہے، جو مختلف پروگرامز کے لحاظ سے فی سمسٹر 28,000 روپے سے لے کر 78,000 روپے تک ہے۔ مزید برآں، یونیورسٹی طلبہ کو کئی اقسام کی اسکالرشپس فراہم کرتی ہے جن میں ہونہار اسکالرشپ، ایچ ای سی میرٹ بیسڈ، نیڈ بیسڈ، پیف اور دیگر وظائف شامل ہیں، جو اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔
تمام پروگرامز کا فیس سٹرکچر یہاں دستیاب ہے
https://www.eduvision.edu.pk/government-college-university-gcu-faisalabad-ins-279
گزشتہ سال کے میرٹ کی بات کی جائے تو:
• کمپیوٹر اور آئی ٹی پروگرامز کا مارننگ میرٹ 85.6% سے 89% جبکہ ایوننگ میں 76% سے 84.9% رہا۔
• بائیو سائنسز جیسے بائیوٹیکنالوجی، مائیکروبیالوجی، زوالوجی، اور ہیومن نیوٹریشن کا مارننگ میرٹ 72.8% سے 93.3% اور ایوننگ میں 60.5% سے 79.6% تک دیکھا گیا۔
• فزکس اور میتھمیٹکس کا میرٹ 62% سے 68.6% مارننگ میں اور 47% سے 51% ایوننگ میں رہا۔
• بزنس اور کامرس پروگرامز کا میرٹ 54% سے 60.2% مارننگ میں اور 46% سے 54% ایوننگ میں رہا۔
• سوشیالوجی، سوشیل سائنسز، اور دیگر آرٹس پروگرامز کا میرٹ 45% سے 65% کے درمیان رہا۔
اس لیے اپنے مطلوبہ پروگرام کا میرٹ ضرور چیک کریں، لاسٹ ایئر کے تمام پروگرامز کا کلوزنگ میرٹ یہاں دستیاب ہے۔
https://www.eduvision.edu.pk/edu_news/gcuf-merit-list-2024-news-2864
GCUF اپنی تحقیقی سرگرمیوں، تجربہ کار فیکلٹی، اور وسیع تعلیمی سہولیات کے باعث پاکستان کی ممتاز درسگاہوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ اگر آپ معیاری تعلیم، کم فیس، اور اسکالرشپ کے بہترین مواقع چاہتے ہیں تو GCUF آپ کے لیے ایک زبردست انتخاب ہے۔
Eduvision Career Counselling 03335766716
https://whatsapp.com/channel/0029VaMTghX9RZAXMFIPRb0I

❤️
2