Eduvision Career Counselling
Eduvision Career Counselling
June 12, 2025 at 05:19 AM
نمل یونیورسٹی میں فال 2025 کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ داخلے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 جولائی 2025 ہے، جبکہ کلاسز کا آغاز 9 ستمبر 2025 سے ہوگا۔ نمل ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی ہے جو خصوصاً زبانوں کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔ نمل کو کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اس کی ورلڈ رینکنگ 1201–1400 اور ایشیا میں رینکنگ ٹاپ 551 ہے۔ نمل کو ایچ ای سی ریسرچ ایکسیلنس، بزنس انکیوبیشن، اور قومی سطح پر خدمات کی بنیاد پر نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ نمل کا مرکزی کیمپس اسلام آباد میں واقع ہے، جبکہ اس کے سب کیمپسز لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوادر اور ازاد کشمیر (میرپور) میں قائم ہیں، جہاں مختلف بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز آفر کیے جا رہے ہیں نمل کی وجہ شہرت لینگویج پروگرامزہیں ، اور یہاں انگریزی، چینی، جاپانی، کوریائی، جرمن، فرانسیسی، عربی، فارسی، تُرکی، ہسپانوی سمیت متعدد بین الاقوامی زبانوں میں تعلیمی پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نمل میں سوشل سائنسز، ماس کمیونیکیشن، میڈیا اسٹڈیز، سائیکالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز، ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس جیسے شعبوں میں بھی اعلیٰ معیار کے پروگرامز موجود ہیں۔ نمل کے مختلف سب کیمپسز میں میرٹ کافی کم ہوتا ۔ یہ ان طلباء کے لیے بہترین موقع ہیں جو کم میرٹ کے باوجود ایک معیاری تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نمل کے تمام پروگرامز کا فیس سٹرکچر اس پیج پر دستیاب ہے https://www.eduvision.edu.pk/national-university-of-modern-languages-islamabad-numl-islamabad-ins-23 _Follow Eduvision Career Counselling_ 0333 5766716 https://whatsapp.com/channel/0029VaMTghX9RZAXMFIPRb0I
Image from Eduvision Career Counselling: نمل یونیورسٹی  میں فال 2025 کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ داخلے کے لیے درخ...
👍 😮 🥴 ❤️ 👏 😭 10

Comments