Eduvision Career Counselling
Eduvision Career Counselling
June 12, 2025 at 07:19 AM
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) نے سن 2025–2026 کے لیے KMU-CAT (Centralized Admission Test) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیسٹ یونیورسٹی کے ماتحت تمام سرکاری اور نجی میڈیکل انسٹیٹیوٹس میں داخلے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر آپ FSc (Pre-Medical) کے طالب علم ہیں اور آپ کا ہدف MBBS یا BDS ہے، تب بھی KMU-CAT دینا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ اگر آپ MDCAT میں کامیاب نہ ہو سکے تو KMU-CAT کے ذریعے آپ کو DPT، Pharm-D، BS Nursing، BS Public Health، BS Medical Microbiology، Clinical Psychology، Nutrition، اور دیگر اہم شعبہ جات میں داخلے کا موقع مل سکتا ہے۔ اہلیت (Eligibility): FSc (Pre-Medical) مکمل کر چکے ہوں یا رزلٹ کے منتظر ہوں۔ پروگرامز جن میں داخلہ ممکن ہے: Doctor of Physical Therapy (DPT) Pharm-D BS Nursing (Generic) BS Paramedics BS Public Health BS Medical Microbiology BS Nutrition BS Clinical Psychology & Behavioral Sciences BS Audiology / SLP / Prosthetics & Orthotics BS Optometry ٹیسٹ شیڈول: KMU-CAT سال 2025 میں تین مرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ 9 جولائی 2025 کو ہوگا، جس کے لیے رجسٹریشن 1 جولائی تک مکمل کروانی ہوگی۔ دوسرا ٹیسٹ 12 اگست 2025 کو ہوگا، جس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اگست ہے۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 14 اکتوبر 2025 کو لیا جائے گا، اور اس کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ٹیسٹ سنٹرز: پشاور، سوات، صوابی، مردان، مَلکنڈ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، ہری پور، پاراچنار، اسلام آباد، چترال، اور ہزارہ کیمپس۔ درخواست دینے کا طریقہ: Step 1: https://cat.kmu.edu.pk پر جا کر CNIC یا B فارم کے ذریعے اکاؤنٹ بنائیں اور ٹیسٹ سنٹر منتخب کریں۔ Step 2: فیس سلپ جنریٹ کریں اور کسی بھی Bank of Khyber برانچ میں 3,000 روپے فیس جمع کروائیں۔ فیس سلپ محفوظ رکھیں۔ Step 3: 24 گھنٹے بعد دوبارہ لاگ ان کر کے فیس کی تصدیق کریں۔ رول نمبر سلپ ٹیسٹ سے ایک ہفتہ قبل ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کریں۔ اگر نمبر بہتر کرنے ہوں تو دوبارہ اپلائی کر کے فیس جمع کروا کر اگلے ٹیسٹ میں شرکت کی جا سکتی ہے۔ اہم ہدایات: ٹیسٹ والے دن 07:30 AM تک سنٹر پر پہنچنا لازمی ہے، کیونکہ دروازے 08:00 AM پر بند ہو جائیں گے۔ درج ذیل اشیاء ساتھ لانا ضروری ہے: اصل شناختی کارڈ یا ب فارم رول نمبر سلپ صاف کلپ بورڈ دو نیلے یا کالے بال پوائنٹ پین _Follow Eduvision Career Counselling_ 0333 5766716 https://whatsapp.com/channel/0029VaMTghX9RZAXMFIPRb0I
Image from Eduvision Career Counselling: خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) نے سن 2025–2026 کے لیے KMU-CAT (Centralize...
😮 ❤️ 😢 🧡 6

Comments