
Dqia Dawat-e-Quran International Academy ®️Official Channel
June 13, 2025 at 03:09 PM
آج کھلے ذہن اور حکمت رکھنے والے مسلمانوں کی اشد ضرورت ہے۔
وہ جو رسول اللہ کی احادیث کو بیان کرنے سے پہلے رسول اللہ کی شخصیت کو جانیں
ان کے طریقہ گفتگو کو جانیں
کس طرح مختلف لوگوں سے وہ بات کیا کرتے تھے۔
کیا رسول اللہ صرف قرآن کی آیات سنا کر بات کیا کرتے تھے یا عام لوگوں کی طرح بھی
مناسب کلام کیا کرتے تھے ؟
کیا دنیا کی مثال استعمال کر کے بھی تعلیم دیا کرتے تھے
یا صرف رب کے کلام سے بات سمجھاتے تھے ؟
آج ہم نے دین سیکھ کر یہ سمجھا کہ
کسی دانا کی بات سے کیا سبق لینا - یہ تو دنیا داری ہوئی
بھئ بس قرآن حدیث کے الفاظ میں بات کیا کریں۔
بات یہ ہے کہ
جب علم کی کمی ہو تو نقطہ چینی کی زیادتی ہو جاتی ہے۔
اچھی بات کسی بھی انداز سے کہی جاۓ چاہے ہر مرتبہ حدیث اور قرآن کا حوالہ نہ بھی
ملے
تو سن کر سیکھنے کی کوشش کیا کریں ۔
ہم سن کر سکھانے کی فکر میں کسی کی اچھی بات سے اپنے علم اور عمل میں کوئی اضافہ
نہیں کرتے۔
صرف تنقید کر نے میں الجھے رہتے ہیں۔
رسول اللہ نے فرمایا ہے۔
الحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ، أَنَّى وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا
حکمت مومن کی گمشدہ چیز ہے،
جہاں بھی وہ اسے پائے، وہی اس کا سب سے زیادہ حق دار ہے۔
سنن الترمذی
Be sensible .
Be wise .
Be an intellectual .
And
Be the one who knows the spirit of Islam.
And can never be a judgmental one.
Written by Aiasha Amir
#aiashaamir
#tame dawat-e-quran international Academy
❤️
👍
🤍
♥
18