Dqia Dawat-e-Quran International Academy ®️Official Channel
Dqia Dawat-e-Quran International Academy ®️Official Channel
June 14, 2025 at 06:04 AM
*موت سے پہلے فالورز: 732k* *موت کے بعد فالورز: 934k* *لائکس: 27M سے بڑھ کر 33M* *اکاؤنٹ وزٹس: 5 ملین سے بھی زائد* یہ سطریں کسی کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر کی نہیں، بلکہ ایک مرحومہ نوجوان لڑکی کی ہیں… جو دنیا سے جا چکی ہے، مگر اس کے چھوڑے گئے ویڈیوز، تصویریں، اور کنٹینٹ اب بھی لاکھوں لوگوں کے موبائل اسکرین پر گردش کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں جوانی کی بے خودی، لباس کی بےپردگی، اور حسن کی نمائش ہے۔ ان ویڈیوز میں انداز ایسا کہ ہر دیکھنے والی آنکھ میں فتنے کا بیج ڈال دے، ایک ایسی زندگی کا اظہار، جو اللہ کی حدود اور شرعی آداب سے بہت دور نکل چکی تھی۔ اور وہ سب اب بھی دنیا میں پھیل رہا ہے، لیکن قبر میں اس بیچاری کا حساب شروع ہو چکا ہے۔ اور آج، وہ سب کچھ اس کے نامۂ اعمال میں ہمیشہ کے لیے لکھا جا چکا ہے۔ قلم ابھی خشک نہیں ہوا۔ یہ وہی ویڈیوز ہیں جنہیں مرنے کے بعد بھی لوگ دیکھ رہے ہیں، شیئر کر رہے ہیں، لائک کر رہے ہیں… اور اس کا ہر عمل، اب قبر میں اس کے لیے یا تو عذاب یا پھر راحت کا ذریعہ بن چکا ہے۔ میری بہنوں اور بھائیو! سوشل میڈیا تمہاری پہچان نہیں، تمہارا امتحان ہے۔ اللہ نے تمہیں حسن، جوانی، صلاحیت اور دلکشی دی ہے۔ یہ سب نعمتیں ہیں، لیکن ان کا مصرف اگر اللہ کی نافرمانی، بے حیائی، یا خودنمائی ہو تو یہی نعمتیں قیامت کے دن وبال بن جائیں گی۔ *"وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ"* "اور جو اللہ کی حدود سے تجاوز کرے، اس نے درحقیقت اپنی جان پر ظلم کیا۔" (الطلاق: 1) اللہ تعالیٰ نے لباس، پردہ، حیاء اور حدود کو واضح کر دیا ہے، اور فرمایا: *"وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا"* "اور وہ اپنی زینت ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہونے کا ہے۔" (النور: 31) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *"صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا: ... وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، مُمِيلَاتٌ، مَائِلَاتٌ، رُؤُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ... لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ، وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا"* "دوزخیوں کے دو طبقے ہیں جنہیں میں نے ابھی نہیں دیکھا… ایک وہ عورتیں جو کپڑے پہن کر بھی ننگی ہوں گی، لوگوں کو مائل کرنے والی اور خود جھکنے والی، ان کے سر اونٹوں کے کوہان جیسے ہوں گے، وہ جنت میں داخل نہ ہوں گی، بلکہ اس کی خوشبو بھی نہ پائیں گی۔" (صحیح مسلم: 2128) `یاد رکھو!` یہ دنیا تمہاری آزمائش ہے، اسٹیج نہیں۔ تمہارے جسم، تمہاری جوانی، تمہاری آواز، تمہاری چال، سب ایک دن تمہارے خلاف گواہی دیں گے اگر انہیں اللہ کی نافرمانی میں استعمال کیا۔ *"إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَـٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا"* "بے شک کان، آنکھ، اور دل ان سب سے باز پرس کی جائے گی۔" (بنی اسرائیل: 36) `فالوورز تمہاری جان نہیں بچا سکتے،` `لائکس تمہیں قبر کے عذاب سے نہیں بچا سکتے،` `کمنٹس تمہارے حق میں گواہی نہیں دیں گے…` `تمہارے اعمال ہی تمہارے ساتھ قبر میں جائیں گے۔` _کل وہ دن نہ آ جائے جب پچھتاوے، حسرت، اور ندامت کے سوا کچھ نہ بچے۔_ _اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے،_ _اس سے پہلے کہ جوانی ڈھل جائے،_ _اس سے پہلے کہ اسکرین پر صرف تمہاری یادیں رہ جائیں،_ *`لوٹ آؤ اللہ کی طرف۔`* `قرآن کی طرف۔` `حیا اور حیاء والے دین کی طرف۔` *دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ثناء یوسف کو معاف فرمائے، اس کی لغزشوں سے درگزر کرے، اور ہمیں اس کی موت سے عبرت حاصل کرنے والا بنائے۔* *_عزت، شہرت، پیسہ، سب کچھ اسی دنیا میں رہ جاتا ہےساتھ جاتا ہے تو صرف انسان کا کردار، نیت اور عمل_* *"فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ"* `"پس اے بصیرت والو! عبرت حاصل کرو۔" (الحشر: 2)` #soft Reminder #team Dawat-e-Quran International Academy
😢 ❤️ 👍 🤲 🌹 🥹 15

Comments