
Zulfi Subhani
June 4, 2025 at 02:56 PM
قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی ملےگی
ماہِ ذی الحجہ اور قربانی، نمبر: ۵.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، حَدَّثَنَا عَائِذُ اللهِ، عَنْ ابِي دَاوُدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ، قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ ﷺ، يَا رَسُولَ اللهِ، مَا هَذِهِ الْأَضَاحِيُّ، قَالَ، سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ، قَالُوا، فَمَا لَنَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ، بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةٌ، قَالُوا، فَالصُّوفُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ، بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ حَسَنَةٌ.
ترجمہ :
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ،
رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے عرض کیا،
یا رسول اللہ ﷺ ! یہ قربانی کیا ہے ؟
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا، تمہارے والد ابراہیم (علیہ السلام) کی سنت ہے،
لوگوں نے عرض کیا، تو ہمارا اس میں کیا فائدہ ہے ؟
رسول کونین ﷺ نے فرمایا،
(جانور کے) ہر بال کے بدلے ایک نیکی ملے گی،
لوگوں نے عرض کیا،
اور اُون (بھیڑ کی قربانی) میں یا رسول اللہ ﷺ! (کیاثواب ہے)؟
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا،
اُون میں (بھی) ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے.
سنن ابن ماجہ : کتاب الاضاحی، حدیث نمبر: 3127.
السنن الكبرى للبيهقي، حدیث نمبر : 19048 + 19049۔
مسند احمد ابن حنبل، حدیث نمبر : 19283۔
شعب الإيمان للبيهقي، حدیث نمبر : 6956۔
المعجم الكبير للطبراني، حدیث نمبر : 5075۔
المستدرك على الصحيحين للحاكم، حدیث نمبر : 3467۔
Whatsapp channel link...
https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211
YouTube channel link...*
https://youtube.com/@zulfisubhani?si=zD7RFjx-PAoELTN6
✍................ Zulfi Subhani.
☎................. 8080603074.
❤️
1