
Zulfi Subhani
June 11, 2025 at 02:58 PM
*قوم کا رویہ مولوی حضرات کیساتھ...*
جیسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لئے سب بڑا شکار مسلمان ہے... ایسے ہی ہماری قوم کے لیے سب سے بڑا شکار مولوی ہے....
انکے گھر سے لے کر جنت تک ہر چیز کا ذمہ دار مولانا لوگ ہیں....
قوم میں چرسی ہیں اسکے ذمہ دار مولانا...
قوم میں جہالت ہے اس کے ذمہ دار مولانا...
قوم میں بے حیائی اس کے بھی ذمہ دار مولانا...
لوگ فرائض و واجبات، اعمال صالحہ سے دور ہیں... بظاہر جہنم میں لے جانے والے اعمال میں مبتلاء ہیں اس کے بھی ذمہ دار مولانا...
ابھی لوگ قربانی کے گوشت میں چربی ملا ملا کر بانٹ رہے تھے... 😄
اس چربی والی تھیلی کے بھی ذمہ دار مولانا لوگ ہیں...
مولانا مرے جا رہے ہیں سمجھا سمجھا کر... کہ سدھر جاؤ مگر پھر بھی قوم کی بگاڑ میں ساری غلطی مولانا لوگ کی ہے....
بنا گوشت والی قربانی نہ کریں تو غریبوں کی فکر نہیں...
اور کریں تو پھر جھول کرتے ہیں...
بیچارے کتنے لوگ قوم کی فکر میں مفکر قوم وملت بن گئے پھر بھی مولویوں کی وفاداری قوم ماننے کو تیار نہیں...
کان میں اذان سے قبر پر اذان تک ساری ذمہ داری نبھا رہے ہیں...
پھر بھی مولوی نشانۂ تنقید بنا ہوا ہے....
بزرگوں کے عرس سے نیتاجی کے ابا حضور کے عرس تک وعظ و نصیحت، منقبت واشعار پڑھ پڑھ کر تھک گئے پھر بھی مولانا غیر ذمہ دار، اور لاپرواہ...
بھائی کیو بی جے پی اور آر ایس ایس والی حرکت ہمارے ساتھ کر رہے ہو...
جب بھی مسلمانوں کا کوئی تہوار آتا ہے تو بی جے پی، آر ایس ایس مسلمانوں کے پیچھے پڑ جاتی ہے...
ایسے ہی ہماری قوم رمضان کے چندے میں رسوا کرنے کی کوشش کرتی ہے...
چاند کے مسئلے میں نکتہ چینی... کہ ارے یہ مولانا لوگ رات دو بجے اعلان کریں گے...
ایسا کیوں کرتے ہو بھیا...
سارے ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں....
خیر اللہ عزوجل اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺ کے طفیل مولوی حضرات کو اپنی ذمہ داری سمجھنے توفیق عطا فرمائے... اور ہماری قوم کو علماء سے محبت اور انکی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے... (زلفی سبحانی)
*واٹس ایپ چینل لنک....*
https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211
✍................ *Zulfi Subhani.*
☎................. *8080603074.*
❤
❤️
2