Zulfi Subhani
Zulfi Subhani
June 14, 2025 at 09:47 AM
*تین لوگ تین لوگوں سے بدلہ نہیں لیتے.* (زلفی سبحانی) *قال الأحنف بن قيس، ثلاثة لا ينتصفون من ثلاثة، حليم من أحمق، وبر من فاجر، وشريف من دنيء.* جلیل القدر تابعی امام أحنف بن قیس رحمة الله عليه فرماتے ہیں کہ، تین لوگ تین طرح کے لوگوں سے بدلہ نہیں لیتے، 1 بردبار آدمی احمق بےوقوف سے... 2 نیک آدمی فاجر بدکردار سے.... 3 شریف آدمی کمینے ذلیل سے... یہ تحریر آپ کی بہت سی الجھنیں، پریشانیاں دور کردے گی... وہ جو آپ کو للکارتے ہیں... وہ جو آپ کی خاموشی کو مجبوری یا کمزوری سمھجتے ہیں... آپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں، ذاتیات پر حملہ آور ہوتے ہیں... ان کی باتوں سے آپ پریشان نہ ہوں، رنجیدہ نہ ہوں، انتقام کے لئے اٹھ کھڑے نہ ہوں... آپ اپنی انسانی فطرت پر رہیں، شر اور فتنے سے خود کو دور رکھیں.... کامل انسان بن کر رہیں... انسانیت اور کمال آدمیت نام ہی ان کمینوں، ذلیلوں، شریروں سے دور رہنے کا اور بدلہ نہ لینے کا... أحنف بن قیس سے پوچھا گیا *"ما المروءة؟* *قال، كتمان السر، والبعد من الشر* کمال انسانیت کیا ہے؟ فرمایا راز کو چھپانا اور شر سے دور رہنا... (سیر اعلام النبلاء ، ج4 ص 94) آپ خود کو دیکھیں، پہچانیں، کہاں آپ اور کہاں یہ اراکین کا تلوا چاٹنے والے حاجی ابا کے شہزادے... ان کا تو کام ہی چغل خوری کرنا، برائی بیان کرنا، آپ کی خوبیوں میں نقص نکالنا... یہ حاجی ابا کے شہزادے چغل خوری، غیبت ،بہتان سے ٹکڑے پاتے ہیں، انہیں ٹکڑوں پہ پلتے ہیں.... اگر آپ کی برائی کرکے کوئی پیٹ پال رہا ہے، کسی کا گھر چل رہا ہے.... تو چلنے دو... آپ سچے ہیں، آپ حق پر ہیں تو کوئی اسٹیج پر مروانی ناچ کود کرتا ہے تو کرتا رہے.... ارے یہ واٹس ایپ کے کُوکر.... چھوڑو انہیں.... بھونکنے دو انہیں... آپ کو کتا کاٹ لے... تو آپ بدلے میں کتے کو کاٹیں گے....؟ نہیں نا!!!! پھر چھوڑو ان کتوں کی بات کسی اچھے کی بات کرو... غلاظت کی جگہ گٹر ہے.... آپ کمال آدمیت اور انسانیت کا پیکر بن کر رہیں.... اور جب کبھی زبان نکالے یہ کتے آپ کے دروازے پر آجائیں تو کچھ لقمے انہیں بھی پھینک دینا.... ایک دن آئیں گے ضرور یہ کتے آپ کے دروازے پر.... آپ لقمہ دینا مت بھولئے... جب کچھ لوگوں کی شرارت زیادہ ہوجاتی ہے.... تو میں اسلاف کی زندگی پڑھتا ہوں... اور پھر انہیں کا کوئی فرمان یا قول ان شریروں کے لئے نقل کردیتا ہوں.... شاید انہیں سمجھ آجائے... یا دوسرے حضرات جو ان کمینوں کی شرارت سے پریشان ہیں کم سے کم انکی تو ضرور حوصلہ افزائی ہوجائے گی... میں کسی احمق، بے وقوف، بد کردار، کمینے کو براہ راست جواب نہیں دیتا... جب منہ نہیں لگایا تو اتنی کمینگی منہ لگالیا تو پھر جواب دینے کے لئے شاید مجھے بھی اس پائیدان پر پیر رکھنا پڑے جس پر اسکی زبان ہے... یہ بھی غیرت مند کو گوارا نہیں.. خیر اللہ عزوجل اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺ کے طفیل اچھوں اور سچوں کو.... اچھا اور سچا رکھے...(زلفی سبحانی) *واٹس ایپ چینل لنک...* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaBBYrpKmCPH3e4tB211 ✍................ *Zulfi Subhani.* ☎................. *8080603074.*

Comments