Jobs Portal PIMA
June 7, 2025 at 01:44 PM
*یہ عید اہلیانِ غزہ کے نام جن کے خون نے اس امت کی لاج رکھی*
*قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ*
*کہہ دیجئے: بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔*
*(الانعام ۱۶۲)*
*لَن یَنَالَ ٱللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاۤؤُهَا وَلَـٰكِن یَنَالُهُ ٱلتَّقۡوَىٰ مِنكُمۡۚ كَذَ ٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمۡ لِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمۡۗ وَبَشِّرِ ٱلۡمُحۡسِنِینَ ۔*
*نہ تو اللہ کو ان (قربانیوں) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ہی ان کا خون، بلکہ اسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے؛ اسی طرح اللہ نے انہیں تمہارے لیے مسخر کیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس بات پر کہ تمہیں راہ سجھائی؛ اور نیک لوگوں کو خوشخبری دے دو۔*
*(الحج ۳۷)*
عیدالاضحٰی کے بابرکت موقع پر مبارکباد قبول کریں بقول شاعر
*عید آزاداں شکوہ ملک و دیں*
*عید محکوماں ہجوم مومنیں*
*(آزاد مسلمان کی عید میں دین و حکومت کی شان و شوکت ہوتی ہے غلاموں کی عید کی حیثیت اس کے سوا کچھ نہیں ہوتی کہ مسلمانوں کا ہجوم کچھ دیر کے لیے ایک جگہ جمع ہوگیا ہو)*
*یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابرہیم علیہ السلام کی سنت کی یاد دلاتا ہے، جو خالص قربانی و ایثار پر مبنی زبردست ایمان کا درس دیتی ہے۔ آئیں اس عید پر عہد کریں کہ ہم اپنی انا، خواہشات اور آپس کے اختلافات قربان کر کے امت کے Revival کیلئے شُد و مد سے کوشش کریں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اللہ کے عطا کردہ مال اور وسائل مُستحقین تک پہنچائیں۔*
#eiduladha2025
#darearqamschools
#depalpurcampus
#sahiwalregion
#standwithpalestine #eidulazhapakistan #bakraeid2025
❤️
😢
2