العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
العربیہ فلسطین اردو (Al Arabiya Palestine Urdo)
June 6, 2025 at 01:41 PM
غزہ کی قربان گاہ اہل غزہ نے آج چوتھی عید کا استقبال بھی اسرائیلی جارحیت میں کیا۔ ماؤں نے مہندی رچانے کے بجائے بچوں کے خون سے ہاتھوں کو رنگ کیا۔ عید قربان پر غزہ کی قربان گاہ پر سنت ابراہیمی کے لئے جانور تو کوئی نہیں تھا البتہ غزہ کے فرزندوں نے قربانیاں دے کر رسم شبیری ادا کردی۔ اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کے ایک سو دن قریب ہونے کو ہیں۔ ابلی ہوئی دال بھی کم ہی کسی کی نصیب میں آتی ہے۔ منگل کو اسرائیل نے سلامتی کونسل کے خوف سے امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دی۔ لیکن بدھ کو جیسے ہی امریکہ بہادر نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کی اسرائیل نے فوری طور پر امداد بند کردی ۔ خدا کے بے حس انسانو! ہم نے شام سے ، افغانستان اور بوسنیا سے میانمار تک کے مظلوم مسلمانوں کو دیکھا ہے لیکن غزہ جیسی قیامت کہیں اور نہیں ٹوٹی۔ کچھ کرو۔ بولو۔ شور کرو۔ آواز اٹھاو۔ منقول
😢 🙏 21

Comments