لفظ زندہ رہتےہیں
لفظ زندہ رہتےہیں
June 10, 2025 at 12:54 PM
. بادشاہ کو نصحیت...! ملکِ کندہ کا بادشاہ بڑا عیاش تھا...ہر لمحہ عیش و عشرت میں گزارتا ایک دفعہ وہ شکار کے لیے محل سے نکلا لیکن جنگل میں اپنے لشکر سے جدا ہو گیا...! جنگل میں چلتے چلتے اس نے ایک شخص کو دیکھا جو مردوں کی ہڈیوں سے کھیل رہا تھا...! بادشاہ اس شخص کے قریب گیا اور اس سے کہا...! اے اللہ کے بندے...! تیرے چہرے کا رنگ زرد ہو رہا ہے اور عجیب حالت تو نے اپنی بنا رکھی ہے اور تنِ تنہا اس جنگل میں بیٹھا ہوا ہے...! اس شخص نے کہا...! بھائی کیا پوچھتے ہو میں دور کا مسافر ہوں اور مجھے دو سپاہی ایسے گھر کی طرف دھکیلتے جارہے ہیں..!جس گھر میں نہ کوئی ساتھی اور نہ کوئی آرام کے اسباب نہایت ہی ویرانہ اور سخت تاریک ماحول،گہرا گڑھا کیڑے مکوڑوں کا ہجوم ہو گا ہڈیاں چور چور ہو جائیں گی...اور مجھے نہیں معلوم کہ میرا حشر سعیدوں میں ہو گا یا بدبختوں میں...! پھر مجھے اس گھر سے نکال کر میدان محشر میں لے جایا جائے گا پھر مجھ سے زندگی کے بارے میں سوالات ہوں گے میرے گناہوں اور جرائم کی سزا مجھے سنائی جائے گی... اب آپ ہی بتائیے جو اس حال میں ہو اس کو سکون و قرار کیسے آسکتا ہے...! بادشاہ اس کی گفتگو سے بڑا متاثر ہوا گھوڑے سے نیچے اتر کر آیا اور کہا...! آپ کی باتوں سے میرے رونگھٹے کھڑے ہو گئے ہیں اور میرے دل پر ان کا بڑا گہرا اثر ہوا ہے براہ کرم...! کچھ اور نصیحت کیجئے...! اس شخص نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ یہ ہڈیاں کیسی ہیں؟ بادشاہ نے کہا کہ فرمائیے...! اس شخص نے کہا کہ یہ ان بادشاہوں کی ہڈیاں ہیں جنہیں دنیا نے دھوکہ دیا اور اس کی رونقوں کے فریب میں آگئے اور ان کے دلوں کو دنیا نے رنگینی میں پھنسادیا اور موت کے جھٹکوں کو بالکل فراموش کر بیٹھے یہاں تک کہ ان پر موت نے حملہ کر دیا جس سے ان کی تمام آرزوئیں اور خواہشیں خاک میں مِل گئیں اور ان کی تمام شان و شوکت ملیامیٹ ہو گئی...! اب کچھ روز کے بعد ان ہڈیوں کو دوبارہ جسم ملیں گے اور پھر ان سے انہی نعمتوں کا حساب ہو گا پھر انہیں انکے اعمال کے مطابق جنت یا جہنم آخری ٹھکانہ دیا جائے گا...! یہ کہہ کر وہ شخص بادشاہ کی نظروں سے اوجھل ہو گیا اس کے بعد بادشاہ اپنے ساتھیوں سے مل گیا لیکن اس حال میں کہ اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے...! اس کے بعد اس نے بادشاہت کو ترک کر دیا اور اللہ تعالٰی نے اسے ولایت کے مقام و مرتبہ سے نوازا...!!! (بحوالہ:سنہری حکایات للاسماعیل بدایونی) . (پیغامِ حکایت) دنیا کی چمک دمک، بادشاہت، عیش و عشرت سب عارضی ہیں۔۔۔انسان کو آخرکار ایک ایسے گھر (قبر) کا سامنا کرنا ہے جہاں نہ کوئی ساتھی ہوگا نہ سہولت،اور جہاں کے بعد ایک عظیم دن کا انتظار ہے...یومِ حساب...! ایک درویش کی سچی باتیں ایک عیاش بادشاہ کو رُلا گئیں، حتیٰ کہ اس نے تخت و تاج کو خیر باد کہہ کر اللہ کی راہ اختیار کر لی...! یہ حکایت ہمیں جھنجھوڑ کر یاد دلاتی ہے...کہ جو کل کی فکر کرتا ہے، وہ آج کی فریب دہ رنگینیوں میں نہیں کھوتا...! آئیے ہم بھی اپنے دل کے تخت سے دنیا کی محبت کو اتار کر، آخرت کی تیاری کو اپنا مقصد بنا لیں...! کیونکہ اصل بادشاہی وہی ہے جو قبر میں سکون اور میدانِ محشر میں کامیابی دے...!!! #لفظ_زندہ_رہتےہیں
❤️ 😢 👍 😭 🙏 😘 😮 32

Comments