
لفظ زندہ رہتےہیں
June 11, 2025 at 04:43 PM
شاید آپ کو معلوم نہیں...زندگی میں سب سے زیادہ یاد آنے والا پہلا مرد آپ کا والد ہی ہوتا ہے...ہر سخت آواز، ہر تلخ لہجہ، سب سے پہلے باپ کی نرم دھنک لہجے کی یاد دلاتا ہے...کوئی آپ کو تھپڑ مارے تو اس کے درد سے پہلے آپ کو وہ تھپکی یاد آتی ہے جو باپ نے پیار سے دی تھی...کوئی آپ کو جھڑک دے تو سب سے پہلے وہ مضبوط ہاتھ یاد آتے ہیں جنہیں تھام کر آپ نے زندگی کی کتنی مشکل راہیں عبور کیں...!
شاید آپ کو یہ بھی نہ معلوم ہو کہ عورتیں محبت یا شادی کے خواب نہیں دیکھتیں،بلکہ وہ اپنے لیے ایک سایہ ڈھونڈتی ہیں...ایک ایسا سایہ جس میں انہیں اپنے باپ کی طرح کا لمس اور لہجہ مل جائے...
ایک ایسا لمس جو مرہم بن جائے...ایک ایسا لہجہ جو کہہ سکے...میں ہوں نا…سب دیکھ لوں گا...!
میں ہوں نا…جو بھی ہو،ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا...بســــــں...! اتنے ہی لفظ کافی ہوتے ہیں عورت کی دنیا کو رنگین کرنے کے لیے...!!!
❤️
👍
💯
♥
❤
🌸
🌹
💐
🙏
🤲
60