لفظ زندہ رہتےہیں
لفظ زندہ رہتےہیں
June 13, 2025 at 04:34 AM
ہم ہمدردی کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں....یہ معاشرہ ہے جو ہمیں بے حسی سکھاتا ہے...! . وضـــاحتـــــ...! یہ قول فرانسیسی فلسفی ژاں ژاک روسو کا ہے...اس میں وہ یہ نظریہ پیش کر رہے ہیں...کہ انسانی فطرت بنیادی طور پر اچھی...اور ہمدردانہ ہوتی ہے...ان کا ماننا تھا کہ بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو وہ دوسروں کے لیے ہمدردی اور شفقت کا جذبہ رکھتے ہیں...لیکن جیسے جیسے وہ معاشرے میں پروان چڑھتے ہیں...معاشرتی ڈھانچے... اقدار...اور دباؤ انہیں دوسروں کے دکھ درد سے لاتعلق یا بے حس بناتے ہیں....یعنی...! معاشرہ ان کی فطری ہمدردی کو کمزور کرتا ہے...اور انہیں بے حسی کی طرف دھکیلتا ہے...یہ قول روسو کے اس فلسفے کی عکاسی کرتا ہے...کہ انسان کی فطری حالت اچھی ہے...اور معاشرہ ہی اسے بگاڑتا ہے...!!!
👍 ❤️ 🫧 30

Comments