
لفظ زندہ رہتےہیں
June 13, 2025 at 02:06 PM
زندگی کو اتنا با مقصد بنا لیں کہ تنہائی آپ کے دروازے پر دستک نہ دے...ایسی مصروفیت،ایسا وژن،ایسے خواب پالیں جن میں کسی کی منظوری کی ضرورت نہ ہو...محبت مانگنے کا کشکول لے کر در در پھرنے سے کہیں بہتر ہے...کہ خود سے محبت کرنا سیکھیں...خود کو وہ عزت دیں...جو دنیا سے مانگتے ہیں...خود کو وہ وقت دیں...جو دوسروں پر بے حساب لٹاتے ہیں...کیونکہ جب آپ خود سے سچا تعلق جوڑ لیتے ہیں...تو باقی ساری دنیا کی خاموشی بھی خوبصورت لگنے لگتی ہے...زندگی کی سب سے خوبصورت حالت وہ ہے جب آپ اپنی ذات میں مکمل محسوس کریں...بغیر کسی کو قائل کیے...بغیر کسی کو خوش کیے...!!!
❤️
👍
❤
💯
🫀
👌
👎
😮
🤦♀
42