Pakistan All Jobs Updates
Pakistan All Jobs Updates
June 12, 2025 at 09:56 PM
🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *12 جون 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) بھارت: ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک 🚨 (2) ایک مسافر بچ گیا، اسپتال میں علاج جاری، بوئنگ 787 طیارہ لندن جارہا تھا 🚨 (3) پائلٹ نے پرواز کرتے ہی مے ڈے کال دی، طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرا 🚨 (4) لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگئی 🚨 (5) حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ 🚨 (6) طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، 169 بھارتی، 53 برطانوی شہریوں کے علاوہ 7 پرتگالی، ایک کینیڈین باشندہ بھی سوار تھا 🚨 (7) طیارے میں بظاہر کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ موسم بھی صاف تھا۔ فضا میں پرندوں سے ٹکرانے کا خطرہ بھی برائے نام تھا 🚨 (8) احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے 🚨 (9) "احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے"، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 🚨 (10) ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات 🚨 (11) وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے گہری ہمدردی ہے۔ نواز شریف کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس 🚨 (12) "بھارتی طیارے کو گرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگا"، سی این این کی چونکا دینے والی رپورٹ 🚨 (13) غ_ز_ہ کی جانب مارچ سے قبل مصر میں 200 سے زائد افراد زیر حراست 🚨 (14) وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 🚨 (15) 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھادیں 🚨 (16) اسرا_ئیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ 🚨 (17) ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 7 زخمی 🚨 (18) مردان: موٹروے پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل 🚨 (19) 13 تا 16جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی 🚨 (20) وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس 🚨 (21) بھارتی طیارہ حادثہ، برطانوی بادشاہ اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کا افسوس کا اظہار 🚨 (22) بجٹ مسترد کر چکے، حکومتی اعداد و شمار پر اعتبار نہیں: شیخ وقاص اکرم 🚨 (23) خطے میں نئی جنگ کا آغاز انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے: شیری رحمان 🚨 (24) تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ، علاقے میں خوف وہراس 🚨 (25) وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی 🚨 (26) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا 🚨 (27) سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور میں سخت گرمی سے نڈھال ہو کر 3 افراد جاں بحق 🚨 (28) بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور 🚨 (29) اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح چھونے کےبعد ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس پر بند 🚨 (30) کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی پکڑے گئے، 68 کی تلاش اب بھی جاری 🚨 (31) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 🚨 (32) پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا 🚨 (33) شکارپور: انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 🚨 (34) ’بےرحم قاتل ہمدردی کے قابل نہیں‘، نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تحریری فیصلہ جاری 🚨 (35) مستند فوٹیج خود ثبوت بن سکتی ہے، ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 🚨 (36) سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہے 🚨 (37) سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنیوالے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا 🚨 (38) حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا: باکسر عثمان وزیر 🚨 (39) امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے فروغ کا اعادہ 🚨 (40) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی 🚨 (41) خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا 🚨 (42) پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا اضافہ 🚨 (43) سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان 🚨 (44) گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد، شناختی کارڈ بھی چھین لیا 🚨 (45) بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اب مزید مہنگائی ہوگی، سپریم کورٹ بار 🚨 (46) پنجاب؛ دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیاں، ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان 🚨 (47) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک، آندھی کے ساتھ بارش کا امکان 🚨 (48) پنجاب کے چڑیا گھروں اور سرکس میں جانوروں کی بے رحمانہ قید، وائلڈ لائف حکام و دیگر عدالت طلب 🚨 (49) ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا، وزیر خزانہ 🚨 (50) سینیٹر راجہ ناصر عباس 2014ء کے دھرنا کیس سے بری 🚨 (51) کراچی میں پہلی مرتبہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ شروع 🚨 (52) سدھو موسے والا کے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں، مرکزی ملزم گولڈی برار 🚨 (53) ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار 🚨 (54) فنانس بل 2025 میں سخت اقدام، نان فائلرز پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا 🚨 (55) کراچی: گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
👍 ❤️ 😢 🙏 10

Comments