مِنَصَةُ الْعِلْم — Minasa-tul-ʿilm
مِنَصَةُ الْعِلْم — Minasa-tul-ʿilm
June 9, 2025 at 11:47 AM
Psyche 16: The Asteroid Holding $100,000 Quadrillion in Gold Source | NASA (psyche.asu.edu) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے "سائیکی 16" نامی ایک سیارچے کی نشاندہی کی ہے جو وسیع پیمانے پر دھاتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان وسائل میں بنیادی طور پر نکل اور لوہا شامل ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا اندازہ تقریباً 100,000 کواڈریلین ڈالر (ایک کے بعد انیس صفر — 10²⁰) یعنی *ایک لاکھ کھرب ڈالرز* لگایا گیا ہے۔ اگر مستقبل میں اس سیارچے سے دھاتیں نکالنا ممکن ہو جائے تو اس کی قدر اتنی زیادہ ہے کہ یہ زمین پر موجودہ بسنے والے ہر فرد کو تخمینی طور پر کروڑ پتی بنا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے ناسا نے اس سیارچے کی بناوٹ اور ساخت کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے ایک خصوصی خلائی مشن بنام "سائیکی مشن" روانہ کیا ہے جو کہ خلائی جہاز جولائی 2029 کے آخر تک اس کے مدار میں پہنچنے کی توقع ہے۔ اس مہم کا مقصد سیارچے کے دھاتی اور چٹانی اجزا کا تجزیہ، اس کی عناصر کی ترکیب اور اندرونی ساخت کا نقشہ بنانا، نیز اس کے مقناطیسی اور ثقلی میدانوں کی پیمائش کرنا ہے۔ یہ سیارچہ ہمارے نظام شمسی میں مریخ اور مشتری کے مداروں کے درمیان موجود سیارچوں کے مرکزی حلقے (Main Asteroid Belt) میں گردش کر رہا ہے۔ سائیکی ایک دیو ہیکل اور دھاتوں سے بھرا ہوا فلکی جسم ہے اور سائنسدانوں کا غالب گمان ہے کہ یہ کسی قدیم سیارے کا باقی ماندہ مرکزہ ہے جو بیرونی تہوں کے ختم ہو جانے کے بعد خلا میں ظاہر ہو گیا ہے۔ ہمارے نظامِ شمسی میں ہزاروں ایسے فلکی اجسام ہیں جو کہ بےشمار خزانوں سے مالامال ہے، یہ اس کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے:👇 لَّهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اُسی رب کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی خسارہ میں رہنے والے ہیں۔ القرآن 39:63
Image from مِنَصَةُ الْعِلْم — Minasa-tul-ʿilm: Psyche 16: The Asteroid Holding $100,000 Quadrillion in Gold  Source |...
❤️ 👍 🌹 🙏 35

Comments