
The Career Guide Pakistan | TCG Pakistan
June 11, 2025 at 05:32 AM
کولمبیا یونیورسٹی کا ایک طالبعلم ریاضی کی کلاس میں نیند کے باعث سو گیا۔ آنکھ کھلی تو کلاس ختم ہو چکی تھی اور سب طلبہ جا چکے تھے۔
اس نے بورڈ پر دو سوالات لکھے دیکھے۔ اسے لگا یہ یقیناً ہوم ورک کے سوالات ہیں۔ اس نے جلدی سے انہیں اپنی کاپی میں نوٹ کر لیا تاکہ گھر جا کر حل کرے۔
گھر پہنچ کر جب اس نے سوالات پر کام شروع کیا تو معلوم ہوا کہ یہ انتہائی مشکل ہیں لیکن وہ مایوس نہ ہوا۔
لائبریری گیا، کتابیں پڑھیں، حوالہ جات دیکھے… اور مسلسل جدوجہد کرتا رہا۔
کئی دنوں کی محنت کے بعد، وہ ان میں سے ایک سوال حل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اگلی کلاس میں جب استاد نے پچھلے لیکچر کے ہوم ورک کا ذکر نہ کیا تو اس نے پوچھا:
"سر! آپ نے پچھلے ہوم ورک کا ذکر نہیں کیا جو آپ نے بورڈ پر لکھا تھا؟"
استاد نے حیرت سے کہا:
"ہوم ورک؟ وہ تو دو ایسے سوالات تھے جو آج تک دنیا کے عظیم ریاضی دان بھی حل نہ کر سکے!"
طالبعلم بولا:
"لیکن میں نے ان میں سے ایک حل کر لیا ہے، چار صفحات میں!"
اس کا حل یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹر کیا گیا، اور آج بھی وہ حل وہاں محفوظ ہے۔
وہ طالبعلم آگے چل کر دنیا کے مشہور ریاضی دان بنے —
*جارج دانتزگ (George Dantzig)*
📖 *سبق:*
کبھی کسی کی اس بات پر یقین نہ کرو جب وہ کہے:
*"تم یہ نہیں کر سکتے!"*
تم سب کچھ کر سکتے ہو،
بس *یقین، محنت اور حوصلہ* چاہیے۔ 💪📘
*For More Details:* https://rb.gy/87hy68
*Follow TCG Pakistan Channel:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDMAZYK0IBmMzzDfz2C
❤️
👍
😂
14