
The Career Guide Pakistan | TCG Pakistan
June 12, 2025 at 06:11 PM
زمین سے 15 کروڑ کلومیٹر دور کھڑا سورج ہمارا یہ حال کر رہا ہے اور سوچیں جب قیامت کے روز یہی سورج ہم سے صرف ایک میل کے فاصلے پر ہوگا تو کیسی حالت ہوگی!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن لوگ پسینے میں شرابور ہو جائیں گے اور حالت یہ ہو جائے گی کہ ان کا پسینہ زمین پر ستر ہاتھ تک پھیل جائے گا اور منہ تک پہنچ کر کانوں کو چھونے لگے گا۔
قیامت کا دن 50 ہزار سال کے برابر ہوگا اور جس شخص کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب نہ ہوا تو اسکی شامت آگئی۔
غفلت کی زندگی چھوڑیں اور ایسے نیک اعمال کریں جس سے آپ اللہ کے عرش کے ساۓ کے حقدار بن جائیں۔
حدیث مبارک میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اپنے (عرش کے) ساۓ میں رکھے گا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا۔ انصاف کرنے والا حاکم، وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں جوان ہوا ہو، وہ شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگارہے، دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں اسی پر وہ جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے، ایسا شخص جسے کسی خوبصورت اور عزت دار عورت نے بلایا لیکن اس نے یہ جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں، وہ انسان جو صدقہ کرے اور اسے اس درجہ چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا اور وہ شخص جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بہنے لگ جائیں۔
صحیح بخاری: حدیث 1423
*For More Details:* https://rb.gy/87hy68
*Follow TCG Pakistan Channel:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDMAZYK0IBmMzzDfz2C
❤️
😢
11