
The Career Guide Pakistan | TCG Pakistan
June 14, 2025 at 11:57 AM
Scholarships
اگر آپ اسکالرشپ کی تلاش میں ہیں یا اپلائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو درج ذیل نکات کو ضرور ذہن نشین کرلیں:
1. تاخیر نہ کریں:
اکثر طلبہ یہ کہتے سُننے کو ملتا ہے کہ “میں اگلے سال اپلائی کروں گا”۔ اگر آپ کی ڈگری مکمل ہو چکی ہے یا بیچلرز کا ساتواں یا آٹھواں، یا ماسٹرز کا تیسرا یا چوتھا سیمسٹر چل رہا ہے، تو اگلے سال کا انتظار کرنا دانشمندی نہیں۔
اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا ایک مسلسل عمل ہے جس میں ریجیکشنز کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ شروع میں آپ کو درست طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات، اور اپلیکیشن کے معیار کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ اگر آپ تاخیر کریں گے تو ممکن ہے اگلے سال بھی کامیابی نہ ملے اور ایک قیمتی سال ضائع ہو جائے۔
یاد رکھیں، نوے فیصد اسکالرشپ پروگرامز سال بھر جاری رہتے ہیں، اس لیے فوری آغاز کریں۔
2. IELTS کے بارے میں حکمتِ عملی:
اگر آپ مالی طور پر افورڈ کر سکتے ہیں تو IELTS ضرور دیں۔ مگر یہ ہرگز نہ سوچیں کہ پہلے IELTS دے لوں، پھر اسکالرشپ تلاش کروں گا۔
بہترین حکمتِ عملی یہ ہے کہ IELTS کی تیاری کے ساتھ ساتھ اُن اسکالرشپس کی لسٹ بھی بناتے جائیں جن کی ڈیڈلائن آپ کے IELTS کے بعد ہو۔
اور اگر کوئی اسکالرشپ ایسی ہے جس میں IELTS کی ضرورت نہیں، تو اُس پر بغیر IELTS اپلائی کریں — مگر دستاویزات مکمل اور معیاری ہوں۔
یاد رکھیں، IELTS دو سال کے لیے ویلیڈ ہوتا ہے۔ اگر آپ تیاری کیے بغیر IELTS دے دیں گے، تو پہلا سال محض معلومات حاصل کرنے اور طریقہ کار سیکھنے میں گزر جائے گا۔
3. خود پر انحصار کریں:
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی اور آپ کے لیے دستاویزات تیار کرے گا یا اپلائی کر کے دے گا، یا آپ کے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہے تو معذرت کے ساتھ، آپ صرف اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
اگر واقعی آپ بغیر کسی کو پیسے دیے اسکالرشپ جیتنا چاہتے ہیں تو مکمل خودمختاری کے ساتھ محنت کرنی ہو گی۔ یہ کوئی دو دن کا کام نہیں بلکہ مستقل مزاجی اور صبر آزما سفر ہے۔
نتیجہ:
اگر آپ ان تین باتوں پر عمل کریں گے تو یقیناً آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے اور آپ زیادہ Productivity کے ساتھ اپنا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
*For More Details:* https://rb.gy/87hy68
*Follow TCG Pakistan Channel:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDMAZYK0IBmMzzDfz2C