🫀🧠Medical Zone 💊🩺🔬
🫀🧠Medical Zone 💊🩺🔬
May 31, 2025 at 06:54 PM
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بانی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بانی وائسرائے ہند لارڈ ریڈنگ(1921تا 1926) کی بیوی تھیں 1924 میں پشاور سیر کرنے آئیں ،شہر کی سیر کرنے کے بعد واپس قلعہ بالا حصار میں اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہی تھیں کہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئیں۔ ان کو ایجرٹن ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج معالجے کی کم سہولیات کو دیکھا تو بہت افسردہ ھوئیں۔ اس کا علاج بعد میں سی ایم ایچ پشاور کینٹ میں ہوا۔ تاہم اس نے تہیہ کرلیا کہ پشاور میں ہسپتال قائم کرے گی چنانچہ اس کے شوہر وائسرائے ہند لارڈ ریڈنگ جب 1926 میں ریٹائر ھوا تو یہ خاتون دہلی سے واپس پشاور آئیں اور ہسپتال کے لئے عطیات جمع کرنا شروع کیا۔ کل ایک ملین روپے اکٹھے کیے اس رقم میں سےانہوں نے 52000 ہزار روپے اپنی طرف سے عطیہ کئے اور اہل پشاور کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا تحفہ دے گئیں۔ ہسپتال نے 1927 میں کام شروع کیا۔[حاصل مطالعہ: HASI RNC KMU
Image from 🫀🧠Medical Zone 💊🩺🔬: پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بانی    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بانی وائسرا...
❤️ 👍 2

Comments