
Techscty
May 18, 2025 at 12:58 PM
فیس بک مونیٹائزیشن مکمل گائیڈ (اردو میں)
آپ کو مونیٹائزیشن ٹیب میں درج ذیل ٹولز نظر آتے ہیں:
1: Stars
2: Partnership Ads
3: Ads on Reels
4: Bonuses
5: Instream
6: Instream Live
7: Subscriptions
نوٹ: پاکستان میں Stars کے علاوہ کوئی بھی مونیٹائزیشن ٹول دستیاب نہیں ہے، اور فیس بک مونیٹائزیشن کے لیے کبھی بھی پاکستانی تفصیلات (شناختی کارڈ، بینک وغیرہ) استعمال نہ کریں۔
اب ان ٹولز کو تفصیل سے سمجھتے ہیں:
👉 Stars
(پاکستان میں دستیاب ہے مگر بالکل فضول ٹول ہے کیونکہ کوئی بھی آپ کو اسٹارز نہیں بھیجے گا۔ بہتر ہے کہ اسے نظر انداز کریں۔)
👉 InStream Ads
یہ ٹول لمبی ویڈیوز سے کمائی کے لیے تھا لیکن اب فیس بک نے یہ ٹول بند کر دیا ہے۔
👉 Instream Live
یہ ٹول لائیو ویڈیوز سے کمائی کے لیے ہوتا ہے۔ اکثر گیمرز کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔
👉 Bonus + Ads on Reels
یہ دونوں ٹولز پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔ یہ انوائیٹ بیسڈ پروگرامز ہیں۔ فیس بک کچھ مخصوص ممالک کے صارفین کو خود دعوت دیتا ہے۔ اس کا کوئی طے شدہ معیار نہیں، صرف فیس بک کی مرضی۔
👉 Subscriptions
پاکستان میں دستیاب نہیں، اور یہ بھی بے فائدہ ہے کیونکہ اس میں فالورز کو ماہانہ ادائیگی کرنی ہوتی ہے جو کہ شاید ہی کوئی کرے۔
👉 Partnership Ads
پہلے اس کا نام Branded Content تھا۔ دو برانڈز کے اشتراک کے لیے ہوتا ہے، صارف کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں، اس لیے اسے بھی نظر انداز کریں۔
🟢 Creator Monetization Tool (نیا ٹول)
فیس بک نے انسٹریم کے متبادل کے طور پر یہ نیا ٹول لانچ کیا ہے۔ یہ بھی فی الحال انوائیٹ بیسڈ ہے اور 2025 میں اس کا معیار فیس بک بتائے گا۔
اس ٹول سے آپ ہر قسم کے مواد (امیج، ٹیکسٹ، ویڈیو، رِیلز) سے کمائی کر سکتے ہیں۔
🟢 Creator Storefront
یہ بھی نیا انوائیٹ بیسڈ ٹول ہے۔ اس میں آپ ایمیزون پرڈکٹس کو لنک کر کے ان کی فروخت پر کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ (ایمازون ایفلیئیٹ کی طرح)
پاکستان میں مونیٹائزیشن نہیں تو کام کیسے کریں؟
دو بڑے مسائل: 01: لوکیشن
02: پے آؤٹ ڈیٹیلز / بینک
1. لوکیشن کا حل:
اپنے پیج پر کسی ایسے ملک کے ایڈمن کو شامل کریں جہاں مونیٹائزیشن دستیاب ہو (جیسے سعودی عرب، UAE وغیرہ) اور پھر پاکستانی ایڈمن کو ہٹا دیں۔
اگر کوئی دوست یا رشتہ دار نہیں:
فیس بک گروپس سے کسی اہل ملک کی ID خریدیں
Surfshark VPN کا استعمال کریں
مثال: USA ID ہو تو USA کا VPN کنیکٹ کریں
ID کو VPN کے ذریعے کھول کر پیج کا ایڈمن بنائیں
پاکستانی ایڈمن کو ہٹا دیں
ہمیشہ VPN سے ہی پیج کا استعمال کریں
(VPS، پروکسی، RDP کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے مگر یہ مہنگے ہیں، یہ طریقہ بجٹ فرینڈلی ہے)
2. پے آؤٹ / بینک کا حل:
پاکستانی تفصیلات استعمال نہیں کی جا سکتیں۔
حل:
کسی بیرون ملک دوست یا رشتہ دار کی تفصیلات استعمال کریں
جس نام پر پے آؤٹ ہو، بینک بھی اسی نام کا ہو (مثلاً Shehryar Hassan)
اگر کوئی دستیاب نہ ہو:
1. UK کی LTD کمپنی رجسٹر کروائیں
LTD کی بنیاد پر آپ بینک (Wise, PayPal) کھول سکتے ہیں
2. دوسرا آپشن LLC ہے، مگر یہ مہنگا ہے
3. تیسرا آپشن: کچھ لوگ پے آؤٹ سروس فراہم کرتے ہیں، وہ 10-30٪ کمیشن لیتے ہیں
متبادل:
اگر آپ original content creator ہیں تو Rights Manager کے لیے اپلائی کریں۔ اگر منظور ہو جائے تو پاکستانی تفصیلات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں، مگر یہ ہر کسی کو نہیں ملتا۔
نتیجہ:
فیس بک پر پاکستان میں مونیٹائزیشن مشکل ہے، چونکہ جو چیز دستیاب نہیں اس پر ٹرکس کے ذریعے کام کرنا پڑتا ہے، مسائل آتے رہتے ہیں۔ جو طریقہ آپ کو بہتر لگے وہ اپنائیں۔
یوٹیوب فیس بک کی نسبت زیادہ قابل اعتماد ہے۔
Good Luck!
👍
2