
کیوٹ انجینئر ٹویٹ 🧾✨🌺
June 13, 2025 at 10:10 PM
`جانوروں پر ظلم کرنا بھی حرام ہے`
*`بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ` میں اونٹ نے فریاد کی ایک مرتبہ `حضور نبی کریم محبوبِ ربِّ عظیم صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّمَ` ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے وہاں ایک اونٹ کھڑا ہوا زور زور سےچِلّا رہا تھا جب اُس نے آپ کو دیکھا تو بِلبلانے لگا اور اس کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے `آپ ﷺ` نے قریب جا کر اس کے سر اور کنپٹی پر اپنا دستِ شفقت پھیرا تو وہ تسلّی پا کر بالکل خاموش ہوگیا پھر `آپ ﷺ` نے لوگوں سے دریافت فرمایا کہ اس اُونٹ کا مالک کون ہے لوگوں نے ایک انصاری کا نام بتایا `آپ ﷺ` نے فوراً ان کو بُلوایا اور فرمایا کہ `ﷲ پاک` نے ان جانوروں کو تمہارے قبضہ میں دے کر ان کو تمہارا محکوم بنا دیا ہے لہٰذا تم پر لازم ہے کہ ان جانوروں پر رحم کیا کرو تمہارے اس اونٹ نے مجھ سے تمہاری شکایت کی ہے کہ تم اس کو بھوکا رکھتے ہو اور اس کی طاقت سے زیادہ اس سے کام لے کر اس کو تکلیف دیتے ہو☞◆💯🖤*
`سنن ابو داود، کتاب الجھاد، باب مایومربہ ۔۔الخ، ۳/۳۲، حدیث ۲۵۴۹`
*ᴥ᭼ᴘ꯭꯭ᴏs꯭ᴛ ꯭ʙ꯭ʏꖎ꯭⭝*
*✰●┼♥️⃝⃪⃕ 🇨ᴜᴛᴇ 𝐄ɴɢࣼɪ֩֠፝͠ɴࣼᴇᴇʀ٭ 🫅🏻🌹*
❤️
👍
6