ABNA e Thana Bhawan Dawat Tabligh Islamic Knowledge HARF RAHI HIJAZI KASHKOL URDU News Hindi News HD
ABNA e Thana Bhawan Dawat Tabligh Islamic Knowledge HARF RAHI HIJAZI KASHKOL URDU News Hindi News HD
June 14, 2025 at 06:35 AM
کیا آپ کبھی مرتے مرتے بچے ہیں؟ کئی لوگوں کا جواب ہاں میں ہوگا۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جن کی زندگی میں ایک سے زیادہ دفعہ ایسا ہوا ہوگا۔ بہت سی خواتین میں بچے کی پیدائش کے موقع پر ایسے حالات بنے ہونگے۔ اب ایسے مواقع دھندلکا محسوس ہوتے ہیں اگرچہ جُھرجھری آنے کا امکان اب بھی ہوسکتا ہے۔ اگر فرض کریں، نہ بچتے پھر کیا ہوتا؟ ظاہری سی بات ہے، لکھنے والا نہ لکھ رہا ہوتا، پڑھنے والا نہ پڑھ رہا ہوتا۔ نام کے ساتھ مرحوم اور قصہ ماضی کا۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم دوسری زندگی جی رہے ہیں یا تیسری یا چوتھی۔ قیامت کے دن کئی لوگ کہیں گے، کاش! ہم دنیا میں دوبارہ چلے جائیں، دوبارہ زندگی مل جائے۔ کیوں؟ تاکہ اچھے کام کرسکیں، بُرے کاموں سے بچ سکیں۔ ہمیں میں سے کئی لوگوں کو یہ موقع مل چکا۔ مرتے مرتے بچے گویا دوبارہ یا سہ بارہ زندگی نصیب ہوئی۔ اب اپنے اندر تبدیلی جانچیے۔ کتنے فیصد؟ خاموشی تو نہیں؟ اور یہ بھی جانچیے کہ موقع ملنے سے پہلے، مرنے سے بال بال بچنے سے پہلے ہم بہتر تھے یا اب؟ کہیں پہلے سے بھی ابتر تو نہیں ہو چلے؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ موقع یا مواقع مل چکے۔ مرتے مرتے بچ گئے۔ بال بال بچ گئے۔ ہر دفعہ تو نہیں بچنا، بہرحال موت آ پکڑے گی۔ سب انسان مانتے ہیں، جانتے ہیں۔ کاش سے پہلے پہلے خبردار ہونا لازم ہے۔ واپسی کا دروازہ بند ہونے سے پہلے پہلے سمجھنا، راستہ درست کرنا ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ *🖊️آفاق احمد*
💯 😂 5

Comments