ABNA e Thana Bhawan Dawat Tabligh Islamic Knowledge HARF RAHI HIJAZI KASHKOL URDU News Hindi News HD
June 14, 2025 at 02:28 PM
*چار باتوں کو اپنالو، بہترین مسلمان بن جاؤگے*
ہمارے بزرگ ولی کامل حضرت مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب حفظہ اللہ خلیفہ مجاز حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں "چار باتوں کو اپنالو، بہترین مسلمان بن جاؤگے"
1️⃣:توحید کی آڑ میں انبیاء و اولیاءاللہ کی توہین (کرنے) سے بچو!
بعض لوگوں کو مسئلہ توحید سمجھ نہی آتا وہ توحید کے خودساختہ نشے اور توحید کی اپنی عقل سے مأخوذ تشریح میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کے انبیاء کرام کے معجزات بھی انہیں شرک لگنے لگتے ہیں۔
اہل سنت والجماعت کے عقائد سے ہی منحرف ہوجاتے ہیں اولیاء اللہ کی کرامات کے یکسر منکر ہی ہوجاتے ہیں۔۔
اس معاملے میں اعتدال اور فہم وفراست کی ضرورت ہے۔
2️⃣: عقیدت و محبت کی آڑ میں شرک و بدعت (میں مبتلا ہونے) سے بچو!
بعض لوگ انبیاء اور اولیاء کرام کی محبت میں اتنا غلو کرجاتے ہیں کے (العیاذ باللہ) شرک تک پہنچ جاتے ہیں۔
(اللہ رب العزت ایسی اندھی محبت سے ہمیں محفوظ رکھے)
یہاں پر بھی اعتدال کے دائرہ میں رہنا ضروری ہے۔
3️⃣: تحقیق کی آڑ میں اسلاف پر تنقید(کرنے) سے بچو!
بعض لوگ عربی سے معمولی آشنائی پاکر تفسیر اور احادیث کی تشریح کرنے لگ جاتے ہیں اور خود کو عقل کل سمجھتے ہوئے اسلاف امت پر طعن وتنقید کے نشتر چلانے لگتے ہیں۔۔۔
کچھ اس حدتک آگے بڑھ جاتے ہیں کے صحابہؓ پر بھی ذاتی رائے پیش کرکے توہین و تنقیص کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔
پھر نتیجہ توہین انبیاء اور توہین رب کی صورت بھی برآمد ہوجاتا ہے(اعاذنااللہ من ذلک) ۔
اپنی تحقیق کو حرف آخر سمجھ کر سلف صالحین اور اکابرین امت پر طعنہ زنی سے بہتر ہیکہ بندہ جاہل بن کر تقلید علماء کرے اور اپنی آخرت محفوظ بنائے۔
4️⃣: دین کے لئے برسرپیکار مختلف شعبوں میں باہمی تقابل (مقابلہ بازی) سے بچو!
بعض لوگ اپنی جماعت یا ترتیب سے متعلق اس حدتک غلو کرجاتے ہیں کہ دوسروں پر تنقید کئے بغیر انہیں چارہ کار نہی ہوتا۔
حالانکہ تبلیغی جماعت، دینی مدارس، مجاہدین، خانقاہ، تعلیمی مکاتب اور مختلف شعبہ جات /جماعتوں سے وابستہ علماء کرام اپنی اپنی جگہ دین کا کام ہی کررہے ہیں لہٰذا اس میں تقابل کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔
*کاپی پیسٹ*
👍
1