Allama Iqbal Open University 🎓 (AIOU - 2025)
June 2, 2025 at 01:57 AM
طلباء و طالبات!
اگر آپ 19 مئی کو ہونے والی 8613 ریسرچ پروجیکٹ کی کلاسز اٹینڈ نہیں کر سکے اور آپ کو اپنے ریسورس پرسن کا نمبر یا رابطہ معلومات دستیاب نہیں ہو رہیں، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ درج ذیل طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آسانی سے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں:
📌 رابطے کا طریقہ:
1. سب سے پہلے اپنے (LMS) پورٹل کو لاگ ان کر کے اوپن کریں۔
2. کورسز کی فہرست میں سے 8613 (ریسرچ پروجیکٹ) کو منتخب کریں۔
3. اب کورس پیج پر آپ کو "Participants" کا ایک آپشن نظر آئے گا، اسے کلک کریں۔
4. یہاں آپ کو تمام ہم جماعت طلباء و طالبات کی فہرست نظر آئے گی۔
ان میں سے کسی بھی طالبعلم کی آئی ڈی پر کلک کریں، تو آپ کو "Message" کا آپشن دکھائی دے گا۔
آپ اس کے ذریعے ان سے رابطہ کر کے کلاس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
5. اب اسی صفحے کو نیچے اسکرول کریں۔
آپ کو آخر میں اپنے ریسورس پرسن (ٹیچر) کا نام نظر آئے گا۔
ان کے نام پر کلک کرتے ہی آپ کو دو آپشن ملیں گے:
آپ میسج کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یا ان کا دیا گیا ای میل ایڈریس استعمال کر کے براہ راست ای میل بھیج سکتے ہیں۔