
Allama Iqbal Open University 🎓 (AIOU - 2025)
June 14, 2025 at 02:06 AM
سکول سے فارغ ہونے والے بچے 10 باتیں ذہن نشین کر لیں۔ ورنہ زندگی پچھتاووں کے ساتھ گزرے گی۔
1- ایک وقت کے بعد زندگی میں کوئی بھی آپ کی ذمہ داری نہیں اٹھائے گا۔ نہ آپ کے والدین، نہ گورنمنٹ اور نہ وہ انکل جنہوں نے آپ کو جاب کا لارا لگایا ہے۔ زندگی میں اپنے ڈینٹ خود نکالنے ہوں گے۔
2- آپ کی میٹرک کی سند کی بنیاد پر اس وقت آپ کو صرف مزدوری مل سکتی ہے۔ زندگی میں کچھ کرنا ہے تو تعلیم کے ساتھ ساتھ کوئی ایک High-Income سکل سیکھنا شروع کریں۔ (اس پر ایک پورا پلان ایک تحریر کی صورت میں لکھ چکا ہوں)
3- سوشل میڈیا پر سکرولنگ چھوڑ کر یہاں ایسے لوگوں سے تعلقات بنائیں جو آپ کو آپ کے متعلقہ شعبے میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ انہی لوگوں کو مواقع دینا چاہتے ہیں جنہیں وہ پہلے سے جانتے ہیں۔
4- ایک لاکھ تنخواہ والی جاب کا انتظار چھوڑ دیں۔ اگر کیریئر سٹارٹ کرنے کیلئے کوئی آپ کو 20 ہزار والی ملازمت بھی دے رہا ہے تو موقع ضائع نہ کریں۔ آپ کو ایک لاکھ والی جاب حاصل کرنے کیلئے تجربات کی ضرورت ہے، یہ 20 ہزار والی جاب آپ کو تجربات دے گی۔ اگر 20 ہزار بھی نہیں ملتے تو مخصوص وقت کیلئے فری کام کرنے کا موقع بھی غنیمت ہے۔
5- لوگوں سے بات کرنا سیکھیں۔ اس وقت یونیورسٹی گریجوایٹس کی اکثریت اپنا تعارف کرانا بھی نہیں جانتی۔ کمیونیکیشن اس دور کی سب سے قیمتی کرنسی ہے۔
6- لوگوں کے ساتھ تعلقات بنائیں۔ صرف فیس بک پر فالو کر لینا کافی نہیں۔ مفید کمنٹس، کنکشن اور مسلسل انگیجمنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات بنانے کی حکمت عملی بنائیں۔
7- اپنے آمدنی اور اخراجات کو ٹریک کرنا سیکھیں۔ آپ کے اخراجات کتنے ہیں اور کہاں کہاں ہو رہے ہیں اور موجودہ وقت میں آپ ارجنٹ انکم ریسورسز کہاں سے جنریٹ کر سکتے ہیں، اس کا ریکارڈ بنائیں۔
8- چھوٹے آغاز سے کبھی نہ شرمائیں۔ اگر ابھی فری وقت میں پرفیوم، جوتے، کپڑے، گھڑیاں یا کتابیں بیچ کر آپ کی تھوڑی انکم بھی جنریٹ ہو سکتی ہے تو شروع کر دیں۔ جاپانی لوگوں کے پاس ایک ڈالر بھی ہو تو شروع کر دیتے ہیں اور پھر اسی آغاز سے ایک دن ایمپائرز کھڑی کرتے ہیں۔
9- سیکھنا کبھی نہ چھوڑیں۔ سکول یا سکول کے بعد، جہاں کہیں سے رتی برابر بھی نالج مل سکتا ہے، وہاں سے حاصل کریں۔
10- سپیڈ کے بجائے ڈائریکشن کو اہمیت دیں۔ زندگی میں یہ دوڑ نہیں ہے کہ کس نے پہلے اچیو کر لیا ہے، زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت اس چیز کی ہے کہ آپ نے استقامت کے ساتھ کون سا کام مکمل کیا ہے۔
❤️
👍
5