Baitul Ma’arif official
Baitul Ma’arif official
June 14, 2025 at 08:37 AM
فرمایا کہ *لوگ معصیت پر بہت دلیر ہو جاتے ہیں*، اس کی *نحوست سے تمام امراضِ روحانی پیدا ہوتے ہیں*، *نورانیتِ قلب سے جاتی رہتی ہے* اور *ظلمت بڑھ جاتی ہے*۔ تو *معاصی میں بڑی ہی ظلمت اور تاریکی ہے*، *اپنی ذات کے اعتبار سے بھی، اور آثار کے اعتبار سے بھی*۔ *حدیثوں میں اس کی تائید موجود ہے*۔ *جنابِ رسول اللہﷺ فرماتے ہیں*: *جو کوئی گناہ کرتا ہے، اس کے قلب پر ایک سیاہ دھبہ پیدا ہو جاتا ہے*۔ *اگر بندہ خلوص سے توبہ کر لیتا ہے، تو حق تعالیٰ اس دھبہ کو قلب سے صاف فرما دیتے ہیں*۔ *اگر توبہ نہیں کرتا، اور اس گناہ کو پھر کرتا ہے اور اس پر اصرار کرتا ہے، تو وہ دھبہ پھیلنا شروع ہوتا ہے، یہاں تک کہ سارے قلب کو محیط ہو جاتا ہے۔* حق تعالیٰ فرماتے ہیں: *كَلَّا بَلْ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ* (ہرگز ایسا نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ بیٹھ گیا ہے) اسی کو مولانا فرماتے ہیں ؎ هر گُنه زنگی‌ست بر مِرآتِ دل، دل شود زین زنگ‌ها خوار و خَجِل چون زیادت گشت دل را تیرگی، نَفْسِ دون را بیش گردد خِرَدی *حکیم الامت مجددالملت مولانا شاہ اشرف علی تھانویؒ* 📖 *ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد 1 ملفوظ 42* 𝐟𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐨𝐧 𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩 ⬇️: https://tinyurl.com/Baitulmaarif 𝐉𝐨𝐢𝐧 𝐓𝐞𝐥𝐞𝐠𝐫𝐚𝐦: ⬇️ https://t.me/baitul_maarif *Web Page 🌍* https://baitulmaarif.com *❤️ㅤ  ✍🏻ㅤ    📩     📤* *ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ    ˢʰᵃʳᵉ*

Comments