AMU NEWS
AMU NEWS
June 14, 2025 at 06:47 AM
تاریخ گواہ ہے کہ اسلامی ممالک کو ایک ایک کر کے منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا گیا، اور لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے شہید کر دیا گیا۔ اگر آج بھی امتِ مسلمہ نے ہوش نہ سنبھالا اور اتحاد نہ کیا، تو باقی اسلامی ممالک کا انجام بھی وہی ہوگا جو ان تباہ شدہ اسلامی ممالک کا ہوا۔ خدارا۔۔ بیدار ہو جاؤ، متحد ہو جاؤ، ورنہ انجام بہت بھیانک ہو گا۔ 1. عراق (2003) – امریکہ کا حملہ، لاکھوں ہلاکتیں، مکمل تباہی۔ 2. افغانستان (2001–2021) – امریکی جنگ، طویل خانہ جنگی، بنیادی ڈھانچہ برباد۔ 3. لیبیا (2011) – نیٹو حملہ، قذافی کا خاتمہ، انارکی اور خانہ جنگی۔ 4. شام (2011–اب تک) – خانہ جنگی، لاکھوں اموات، بیرونی مداخلت، شہروں کی بربادی۔ 5. یمن (2015–اب تک) – سعودی اتحاد بمقابلہ حوثی، انسانی بحران، قحط اور تباہی۔ 6. غزہ (2008 سے بارہا جنگیں، خاص طور پر 2023–2024) – اسرائیلی بمباری، محاصرہ، ہزاروں شہادتیں، صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور بنیادی سہولیات مکمل طور پر مفلوج۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں۔ 7- اور اب ایران پر حملہ کر دیا ۔۔۔ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل 'گریٹر اسرائیل' کا منصوبہ مکمل کر کے ہی دم لے گا۔ کیا ہم مسلمان اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ ایک چھوٹی سی ناجائز ریاست اسرائیل کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتے، جو چاروں طرف سے اسلامی ممالک میں گھری ہوئی ہے...اگر ایسا ہے، تو پھر ایک ایک کر کے اپنی تباہی کا انتظار کرو. غلامی کی ذلت کے ساتھ دیر سے مرنا بہتر نہیں، بہادری سے لڑ کر پہلے مر جانا زیادہ باعزت ہے۔
👍 🤲 13

Comments