Board Of Secondary Education Karachi
May 27, 2025 at 02:40 PM
*زمین پھٹ کیوں نہ گئ کراچی کا المناک واقعہ۔۔۔*
البدر ہائیر سیکنڈری اسکول کی بدبخت طالبہ عیشال شاہد نے ماں اور ماموں کے ہمراہ اسکول کی قابل ترین استانی جو حافظ قرآن بھی ہیں کو اسکول میں آ کر ان کے چہرے پہ تھپڑوں کی بارش کر دی نقاب پھاڑ دیا چہرہ لہو لہان کر دیا ۔ اس بچی کے ماموں جو پولیس میں ہیں انہوں نے بھی ہاتھوں کا بے دریغ استعمال کیا
اس ٹیچر کا قصور صرف یہ تھا کہ بچی ہمیشہ قرآن کلاس میں لیٹ آتی تھی اور مسلسل تنبیہ کے باوجود بچی کے رویے میں کوئ تبدیلی نہ آئ تو اسے کلاس میں بیس منٹ کے لئے کھڑا کیا گیا
اس کے رد عمل کے طور پر دوسرے دن بچی نے اپنے ماموں اور ماں کے ساتھ مل کے استانی کو لہو لہان کر دیا
ہماری وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے پر زور اپیل ہے کہ عیشال شاہد کے ماموں عبدالحفیظ جو لیاری تھانے میں تعینات ہیں ان کی نہ صرف نوکری ختم کی جائے بلکہ انہیں جیل میں بھی ڈالا جائے
اور وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور پرائیوٹ اسکول کی ڈائیریکٹر رفیعہ جاوید سے درخواست ہے کہ فوری طور پہ اسکول کا وزٹ کریں اور انتظامیہ کو سرزنش کریں کہ اسکول کی حدود میں یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔
😢
👍
❤️
🙏
😮
🖐
😡
😭
💯
😂
197