Pakistan Peoples Party

Pakistan Peoples Party

21.0K subscribers

Verified Channel
Pakistan Peoples Party
Pakistan Peoples Party
June 10, 2025 at 03:47 PM
صدر پاکستان آصف علی زرداری کا روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے، صدر مملکت پاک - روس تعلقات باہمی احترام، تعاون، اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، صدر مملکت حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھے ہیں، صدر مملکت اعلٰی سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے، صدر مملکت پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، صدر مملکت پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، صدر مملکت روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صدر مملکت وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی، صدر مملکت ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ، صدر مملکت پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت ہمارے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط میں شراکت داری کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، صدر مملکت آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اور تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں، صدر مملکت پاکستان روس دوستی زندہ باد، صدر مملکت
❤️ 👍 10

Comments