PTI LOVERS
PTI LOVERS
May 26, 2025 at 07:57 AM
‏پی ٹی آئی قیادت کو لگتا تھا کہ وہ ڈیڑھ دو سال اگر چھپ چھپا کر گزار لیں گے تو اقتدار پکے ہوئے آم کی طرح ان کی جھولی میں گرے گا اور وہ اسے پھر آرام سے بیٹھ کر چوستے رہیں گے۔ اس کے پیچھے یہ تفکر کارفرما تھا کہ الیکشن تو ہم نے جیتا ہے۔ دھاندلی سے بنی ہوئی حکومت خود ہی زمین بوس ہوجائے گی۔ عمران خان خود ہی رہا ہوجائیں گے۔ کچھ کرنے کی ضرورت نہيں ہے۔ جبکہ خاکسار کو یہ خدشہ تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی بےعملی، کم عقلی اور بزدلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مینڈیٹ چور، قابض گروہ اپنا تسلط قائم کر لے گے۔ اور جبر کی تاریک رات لمبی ہونا شروع ہوجائے گی۔ جو پھر خدانخواستہ آٹھ دس سال تک ختم نہيں ہو گی۔ جنرل کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، اس کی رسم تاجپوشی، اور پی ٹی آئی کے پرانے کایاں سیاستدانوں کی نئے فیلڈ مارشل کو والہانہ مبارکبادیں دیکھ کر میرے خدشات پختہ ہو رہے ہیں۔ البتہ دو فیکٹرز ابھی ہیں جو مینڈیٹ چوروں کے رنگ میں بھنگ ڈال سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا ورکرز خاص کر نوجوانوں کی طرف سے فقیدالمثال مزاحمت اور عمران خان کا ہائی مورال اور جیل سے یزید وقت کو للکار۔ اور عمران خان کی بہنوں کی خان سے محبت اور رہائی کے لئے تگ و دو۔ یہ وہ فیکٹرز ہیں جو قابض گروہ کے منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ آئیں جس طرح بھی ممکن ہے ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Comments