
PTI LOVERS
May 29, 2025 at 12:53 AM
انقلاب
جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی خونی انقلاب نہيں آسکتا۔ ہمارے لوگ مختلف ہیں۔ ہمارے لوگ کمزور ہیں۔ وہ درست نہيں کہتے۔
ایسی باتیں بنگالیوں کے بارے میں بھی کہی جاتی تھیں۔ لیکن جب بنگالی اٹھے تو ظالم بیٹھ گئے۔ اگر اس دن انڈیا پتلونوں کی مدد کو نہ آتا تو بنگالیوں کا پروگرام کچھ اور تھا۔
پردھان منتری اندرا گاندھی انہيں بچا کر لے گئی تا کہ انڈیا کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں ان کی پیریڈ کروا کر انڈین مسلمانوں کے دلوں پر چھریاں چلا سکے۔ دو سالوں تک پتلونیں انڈیا میں رہیں۔ پھر کہیں بھٹو اندرا کا منے ترلہ کرکے واپس پاکستان لایا۔
کوئی قوم بھی خون انقلاب نہيں چاہتی۔ جان سے پیاری کوئی چیز نہيں ہوتی۔ خونی انقلاب اس وقت آتے ہیں جب جینا دشوار اور مرنا آسان کر دیا جائے۔
رہی بات لوگوں کی تو 1979 سے پہلے ایران میں کون سا انقلاب آیا تھا؟ ایک صرف 50 کی دہائی کے ابتدا میں عوامی بیداری کی لہر پیدا ہوئی تھی جب ڈاکٹر محمد مصدق کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ اس کا بھی امریکہ برطانیہ نے تین سال بعد تختہ الٹ دیا۔
اس سے پہلے تو ایرانی اڑھائی ہزار سال تک بادشاہوں کے نیچے رہے تھے۔ لیکن جب ایک جنگل کے بادشاہ نے لوگوں کا جینا دشوار کردیا تو وہ اٹھ کھڑے ہوئے۔ اور ایسے اٹھے کہ پھر انہيں بٹھانا مشکل ہوگیا۔ اور 1979 میں بادشاہوں کی بادشاہت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردی۔