
SACH QUETTA NEWS
June 14, 2025 at 04:03 AM
عربوں نے اپنا دفاع اللہ پر چھوڑ رکھا ہے
اور ایرانیوں نے حسین پر
شکر ہے ہم ان دونوں میں سے نہیں
سو قرآنی حکم کے مطابق حسب استطاعت ہمیشہ خود کو تیار رکھا
اور پھر اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں
ہاتھ اٹھا کر اس کی مدد بھی مانگ لی
ہماری اس سوچ کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ایٹمی پروگرام
کا کوئی چپڑاسی تک مروائے بغیر ایٹمی طاقت بھی ہیں
اور روایتی جنگوں میں خود سے پانچ گنا بڑے انڈیا کو
ناکوں چنے بھی چبوا دیتے ہیں
اور
ہر کامیابی کے بعد ہمارا کمانڈر دو باتیں کہتا ہے
پہلی یہ کہ الحمدللہ ہمارے پروردگار نے ہماری مدد فرمائی
اور دوسری یہ کہ الحمدللہ ہم نے حسب استطاعت تیاری کر رکھی تھی
فتح کی کنجی یہی ہے
ایران نے اسرائیل کو مارنے کے لئے تو
ٹھیک ٹھاک انتظام کر رکھا ہے
مگر ایران کا دفاع شاید حسین پر ہی چھوڑ رکھا ہے
صرف یہی نہیں کہ اس حوالے سے بہت کمزور ہیں
بلکہ ایک اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ یا تو یہ واقعی اتنے احمق ہیں
کہ خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے اور یہ اپنے گھروں میں خراٹے لے رہے ہیں
یا پھر شاید انہیں بیوی کے بغیر نیند نہیں آتی
بہر حال !
صد شکر کہ لگ بھگ پوری چین آف کمانڈ کھودینے کے بعد
انہوں نے صرف 12 گھنٹوں میں ریکور بھی کر لیا
اور جوابی سٹرائیک بھی کردی
صرف یہی نہیں
بلکہ حیران کن طور پر 2 عدد ایف 35 بھی گرادیئے
اور ایک صہیونی "خانم" بھی دبوچ لی :-)
رعایت اللہ فاروقی
👍
❤️
😂
🙏
45