SACH QUETTA NEWS
June 14, 2025 at 01:49 PM
*بلوچستان: کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی۔۔۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*
پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔ پکڑی گئی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔
برآمد شدہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف ہر وقت مستعد ہے اور ملکی معیشت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
👥 *تازہ ترین،مستند اپڈیٹس کیلئے کوئٹہ کے سب سے زیادہ فالوو ہونے والے واٹس ایپ چینل `"سچ کوئٹہ نیوز"` کو فالو کیجیئے اور باخبر رہیئے*
https://whatsapp.com/channel/0029Va7qpeQ9mrGinQV9iD0R
👍
😂
❤️
😮
🙏
😢
39